Bharat Express

Mumbai Police

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ساکی ناکا پولیس ٹیم نے جودھ پور میں ایم ڈی ڈرگز فیکٹری کا سراغ لگایا اور وہاں سے تقریباً 107 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئیں۔ اس کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہاکہ ہم مزید تفتیش کررہے ہیں ۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ معاملے میں ایک ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ وہی شخص ہے، جس پر شوٹروں کو ہتھیار دلوانے کا الزام ہے۔ ملزم کی شناخت انوج تھاپن کے طور پر ہوئی ہے۔

افسر نے بتایا کہ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس معاملے میں مبینہ شوٹروں کو ہتھیار کہاں سے فراہم کیے گئے۔ اہلکار کے مطابق تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ بشنوئی گینگ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں دہشت پھیلانا چاہتا ہے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر 14 اپریل کی صبح فائرنگ ہوئی تھی۔ دو شخص بائیک پرآئے تھے اوران کے گھر پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ قرض دینے اور شوگر مل کو بیچنے کے عمل میں بینک کو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا کہ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد کنٹرول روم نے فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ اسے معاملے سے آگاہ کیا۔ اسی وقت، جمعہ (19 اپریل) کو غازی آباد، اتر پردیش سے ایک 20 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا۔

14 اپریل کو باندرہ میں بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پر فائرنگ کی گئی۔

سلمان کے گھر کے باہر فائرنگ سے پہلے یہ دونوں ممبئی سے متصل پنویل علاقے کی ایک سوسائٹی میں گزشتہ ایک ماہ سے کرائے پر رہ رہے تھے۔ دونوں نے بالی ووڈ اسٹار کے گھر کی ریکی کی اور پھر فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔

انمول بشنوئی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل کے نام لکھے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ممبئی میں داؤد اور چھوٹا شکیل کا غلبہ ہے۔ ان کے نام پر بھتہ خوری کا پورا سنڈیکیٹ چلایا جاتا تھا اور آج بھی ان کا خوف ہے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان باندرہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔ دونوں ملزمان نے باندرہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے صبح 5.08 بجے بوریولی لوکل ٹرین پکڑی۔ یہ دونوں شام 5.13 بجے سانتا کروز اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر اترے۔