Bharat Express DD Free Dish

Mumbai Police

پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے چار میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش میں کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں، جن کی بنیاد پر باقی تینوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزم آپس میں رشتہ دار ہیں اور پرتاپ گڑھ کے ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

ممبئی کے پاوئی علاقے کے را اسٹوڈیو میں جمعرات کو ایک بڑا معاملہ سامنے آیا، جہاں بچوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم روہت آریہ کو حراست میں لے لیا اور 20 بچوں کو محفوظ طریقے سے نکالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام بچے محفوظ ہیں اور …

اگست میں ممبئی پولیس نے بابا صدیقی قتل کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کا نام امول گائیکواڑ بتایا جا رہا ہے۔ کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹورشن سیل نے اسے پونے سے گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک 26 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

 ممبئی پولیس نے بم دھمکی معاملے میں اشون کمارسپرا نام کے شخص کونوئیڈا سے گرفتارکیا ہے۔ ملزم نے فیروز بن کر واٹس اپ پر 400 کلوآرڈی ایکس سے حملے کی جھوٹی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے اورجانچ شروع کردی ہے۔

ممبئی پولیس نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اینٹی ایکسٹورشن سیل کو سونپ دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ معاملہ صرف کاروباری تنازعہ تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ وصولی کا بڑا ریاکٹ ہو سکتا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر سرگرم منظم جرائم پیشہ گروہوں اور غیر ملکی تجارتی تنازعات سے منسلک ہے۔

سوشل میڈیا پرپھیلی موت کی جھوٹی خبرسے ناراض رضا مراد نے ممبئی پولیس نے شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلاکر لوگ ذہنی پریشانی پیدا کررہے ہیں۔

تحقیقات کرنے والے افسران کے مطابق، ہیرین بھانو کا آخری مقام دبئی میں ٹریس کیا گیا تھا، مگر اب شک ہے کہ وہ لندن میں موجود ہیں، کیونکہ ان کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے۔ اسی بنیاد پر ریڈ کارنر نوٹس کی کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔

جولائی میں ببر خالصہ کے ہرجیت سنگھ نے سرے میں کپل کے کیفے پر 9 گولیاں چلائی تھیں۔ ہرجیت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ کپل کے اپنے ٹی وی شو میں نہنگ سکھوں کے لباس پر کیے گئے تبصرے کے جواب میں کیا گیا تھا۔ حملہ جمعرات کی صبح 2 بجے ہوا تھا، جب کیفے بند تھا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرے پولیس نے موقع پر تفتیش کی۔ کپل نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

بی سی سی آئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں موجود آفس میں لاکھوں روپئے کی چوری ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ یہ شخص دفترسے آئی پی ایل کی جرسی چرا رہا تھا۔

ممبئی: ممبئی کی میرین ڈرائیو پولیس نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں واقع بی سی سی آئی کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور سے 6.52 لاکھ روپے کی 261 آئی پی ایل جرسیاں چوری کرنے کے الزام میں 46 سال کے سیکورٹی مینیجر فاروق اسلم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کارروائی بھارتی نیائے سنہیتا (بی این …