Bharat Express

Muslim elderly Man was brutally beaten in Train: ٹرین میں گائے کا گوشت لے جانے کے شک میں مسلم بزرگ شخص کی بے رحمی سے پٹائی، دھلے سے حراست میں لئے گئے ملزمین

جی آرپی نے بتایا کہ جلگاؤں ضلع کے باشندہ حاجی شریف علی سید حسین اپنی بیٹی کے گھرکلیان جا رہے تھے۔ تبھی کچھ شرپشندوں نے مبینہ طورپراس شک میں ان کی پٹائی کردی کہ وہ گائے کا گوشت لے جا رہے ہیں۔

مہاراشٹر کے تھانے میں ٹرین میں سفر کے دوران ایک بزرگ مسلم شخص کی پٹائی کی گئی۔

ممبئی سے متصل تھانے میں چلتی ٹرین میں ایک بزرگ مسلم شخص کی کچھ شرپسندوں نے جم کرپٹائی کردی۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ دھلے ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑائی پہلے سیٹ کو لے کرہوئی اورپھربیف کا گوشت لےکرسفرکرنے کا الزام لگا کر بزرگ شخص کی پٹائی کردی گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔ جی آرپی کے مطابق، اس معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کی پہچان کرلی ہے، جوکہ دھلے کے رہنے والے ہیں۔ پولیس کی ٹیم ان کی تلاش کرنے کے لئے دھلے بھیجی گئی، جہاں سے دو ملزمین کوگرفتارکیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوکے مطابق، بزرگ شخص کی بے رحمی سے پٹائی کی جا رہی ہے۔ ایک شخص جس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے، وہ پہلے دھمکی آمیزلہجے میں بزرگ شخص سے سوال کرتا ہے، گالی دیتا ہے اورپھرپٹائی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ موجود کئی اورنوجوان بھی بزرگ شخص کی پٹائی کرتے ہیں۔ ویڈیو میں بزرگ شخص گڑگڑاتا ہوا نظرآرہا ہے، لیکن اس کی مدد کے لئے کوئی آگے نہیں آتا ہے۔ کانگریس لیڈر اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے بھی اس ویڈیو کوشیئرکیا ہے اوروزیراعظم مودی کے نئے بھارت کی تصویر دکھانے کی کوشش کی ہے۔

 بزرگ حاجی شریف علی کو دی گئی گالیاں

ایک افسرکے مطابق کہ اس ہفتے کی شروعات میں ہوئے حادثے کا ویڈیوسوشل میڈیا پرسامنے آنے کے بعد جی آرپی نے جانچ شروع کردی ہے۔ ویڈیومیں ایک درجن لوگ ٹرین کے اندرایک شخص پرحملہ کرتے ہوئے اوراسے گالیاں دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ کئی لوگ ساتھ میں بیٹھے ہوئے ہیں، وہ ویڈیوبنا رہے ہیں، لیکن کوئی بھی بزرگ شخص کی مدد کے لئے آگے نہیں آتا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

جی آرپی کے مطابق، جلگاؤں ضلع کے باشندہ حاجی شریف علی سید حسین اپنی بیٹی کے گھر کلیان جا رہے تھے۔ تبھی کچھ مسافروں نے مبینہ طورپراس شک میں ان کی پٹائی کردی کہ وہ گائے کا گوشت لے جا رہے ہیں۔ اس حادثہ سے متعلق دوسرے مسافروں نے ایک ویڈیو بنا کراسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ اس حادثہ کے ضمن میں تھانے ریلوے پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹرشکایت کنندہ کی بیٹی کے گھرگئے اورشکایت کنندہ کا بیان ریکارڈ کیا۔

دھلے سے حراست میں لئے گئے ملزم

شکایت کنندہ کی شکایت کے مطابق، تھانے ریلوے پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 189(2), 191(2), 190, 126(2), 115(2), 324(4)(5), 351(2)(3), 352 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حادثہ کے ملزمین کو دھلے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں تھانے لانے کے لئے ایک ٹیم روانہ کی گئی ہے، جو ان کو تھانے لے کرآئے گی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور وائرل ویڈیو کی جانچ کرکے ملزمین کے خلاف آگے کی قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read