Bharat Express DD Free Dish

Mumbai Police

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کا روتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ان کے ویڈیو نے تمام فینس کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 5-4 سالوں سے انہیں اپنے گھرمیں ہی پریشان کیا جا رہا ہے۔

ہائی کورٹ نے اے ٹی ایس کی جانچ پرکہا کہ معاملہ سلجھانے کا جھوٹا دکھاوا کرنا اور اس کے ذریعہ ملزمین کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جانا، سماج کوجھوٹی یقین دہانی کراتا ہے، یہ بہت خطرناک ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مہاراشٹراے ٹی ایس کے لئے شرمندگی کی بات ہے کیونکہ اسی نے اس پورے معاملے کی جانچ کی تھی۔

بامبے ہائی کورٹ نے 11 جولائی 2006 کو ہوئے ممبئی ٹرین دھماکہ معاملے میں 12 ملزمین کو بری کردیا۔ اس دوران ہائی کورٹ نے اہم تبصرہ کیا۔ بم دھماکے میں 180 افراد کی جان گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے ان گواہوں کی گواہی کو بھی نا منظور کردیا، جن میں ٹیکسی ڈرائیور شامل تھے۔

عالیہ بھٹ اپنی پرسنل اورپروفیشنل لائف سے متعلق ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس درمیان خبرہے کہ اداکارہ کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں ویدیکا پرکاش شیٹی کوگرفتارکیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے کسٹمر کیئر کے نمبر پر کال کی اور دھمکی دی کہ ہوٹل میں بم رکھا گیا ہے اور یہ اگلے 10 منٹ میں پھٹ جائے گا۔ جس سے ہوٹل انتظامیہ اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد پولیس نے تصدیق کی کہ دھمکی جھوٹی تھی اور کوئی خطرہ نہیں تھا۔

امت مٹکر نے فوری طور پر قریبی اگری پاڑا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو سونپ دی۔ پولیس نے عمران خان اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عمران کو دسمبر 2024 میں ممبئی کرائم برانچ نے 40 کلو گانجے کے ساتھ گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ عدالتی حراست میں تھا۔

باندرہ پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ منگل اور بدھ کو پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

اداکاراعجاز خان کوآبروریزی معاملے میں عدالت نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کی عرضی خارج کردی ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ آنے کے بعد سے اداکارفرارچل رہے ہیں۔

مہاراشٹرحکومت نے سینئرآئی پی ایس افسر دیوین بھارتی کو ممبئی پولیس کمشنر مقرر کیا ہے۔ وہ وویک فنسالکر کی جگہ لیں گے اور آج عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ 26/11 حملے کی جانچ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

بالی ووڈ کے مشہورڈائریکٹرانوراگ کشیپ کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ برہمن سماج کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصرہ کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پرجم کرہنگامہ ہورہا ہے۔ گزشتہ دنوں جہاں نغمہ نگارمنوج منتشرشکلا نے ان پرتنقید کی تھی۔