Bharat Express DD Free Dish

Alia Bhatt PA Arrest: عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوئی دھوکہ دہی! کون ہیں ویدیکا پرکاش شیٹی؟ جنہیں پولیس نے کیا گرفتار

عالیہ بھٹ اپنی پرسنل اورپروفیشنل لائف سے متعلق ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس درمیان خبرہے کہ اداکارہ کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں ویدیکا پرکاش شیٹی کوگرفتارکیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (فائل فوٹو)

Alia Bhatt PA Arrest: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے بارے میں ایک بڑی خبرآرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی پروڈکشن کمپنی ایٹرنل سن شائن پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے مبینہ طورپررقم کا گھوٹالہ کیا گیا ہے۔ یہی نہیں، عالیہ بھٹ کے اکاؤنٹ سے رقم کی غبن کا بھی الزام ہے۔ یہ الزام ایک خاتون ویدیکا پرکاش شیٹی پرلگایا گیا ہے، جسے جوہوپولیس نے گرفتارکیا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ ویدیکا پرکاش شیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی سابق پرسنل اسسٹنٹ رہ چکی ہیں۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

اداکارہ نے درج کرائی تھی شکایت

اکنامک ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس انٹرنل سن شائن پروڈکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اکاؤنٹ اور پرسنل اکاؤنٹ سے 76 لاکھ روپئے سے زیادہ روپئے نکالے ہیں۔ اس دھوکہ دہی کے معاملے میں پولیس نے ویدیکا پرکاش شیٹی کو گرفتار کرنے کے بعد جانچ شروع کردی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور ان کی ماں سونی رازدان نے کئی ماہ پہلے ویدیکا کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن مین شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے انہیں بنگلورو میں ٹریک کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

پولیس حراست میں بھیجا گیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ویدیکا پرکاش شیٹی پرانڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 316 (4) اور318 (4) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اداکارہ کوگرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں 10 جولائی تک کے لئے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال اس معاملے میں عالیہ بھٹ یا ان کی ٹیم کی طرف سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

کون ہیں ویدیکا پرکاش شیٹی؟

واضح رہے کہ ویدیکا پرکاش شیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایکس پرسنل اسسٹنٹ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے سال 2021 سے 2024 کے درمیان تک اداکارہ کی پرسنل سکریٹری کے طورپرکام کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویدیکا نے عالیہ بھٹ کے فرضی دستخط کرتے ہوئے اس دھوکہ دہی کوانجام دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔