بالی ووڈ کے عظیم اداکاررضا مراد نے اپنے انتقال کی جھوٹی خبرپھیلنے کے بعد ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پران کے انتقال سے متعلق ایک فرضی پوسٹ وائرل ہو رہا ہے، جس کے سبب انہیں اور ان کی فیملی کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ رضا مراد نے واضح کیا کہ وہ پوری طرح صحت یاب ہیں، لیکن بار بار ایسی افواہوں کی تردید کرتے کرتے وہ تھک چکے ہیں۔
کیا بولے رضا مراد؟
رضا مراد نے کہا،”میں ابھی زندہ ہوں اور پوری طرح صحت مند ہوں۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ بغیر سوچے سمجھے ایسی افواہیں پھیلاتے ہیں۔ میں ان افواہوں پرباربارصفائی دیتے ہوئے تھک گیا ہوں۔ یہ نہ صرف میرے لئے، بلکہ میری فیملی اور مداحوں کے لئے بھی پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔“
رضا مراد نے مزید کہا، ”لوگوں کو یہ بتاتے ہوئے میرا گلا، زبان اور ہونٹ سوکھ گئے ہیں کہ میں زندہ ہوں۔ یہ جھوٹی خبر ہر جگہ پھیل گئی ہے۔ مجھے دنیا بھر سے فون اورپیغام آرہے ہیں۔ لوگ مجھے پوسٹ کی اسکرین شاٹ بھی بھیج رہے ہیں۔“ انہوں نے اس طرح کی غیرذمہ دارانہ حرکتوں کو روکنے کے لئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے دی معاملے کی جانکاری
پولیس کے مطابق، رضا مراد کی شکایت کی بنیاد پرامبولی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پروائرل پوسٹ اوراس کے پیچھے کے لوگوں کی پہچان کرنے کے لئے سائبرسیل کی مدد لی ہے۔ رضا مراد اپنی زبردست آوازاورمؤثراداکاری کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں جیسے ’پدماوت‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور’جودھا اکبر‘ میں یادگارکردارنبھائے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


