بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ممبئی واقع وانکھیڑے اسٹیڈیم آفس میں چوری ہوگئی ہے۔ یہ چوری پیسوں کی نہیں، بلکہ آئی پی ایل جرسی کی ہے۔ اس چوری کے پیچھے آفس کے ہی ایک اسٹاف ممبرکا ہاتھ ہے۔ ایک 40 سال کے سیکورٹی گارڈ نے آئی پی ایل 2025 کی جرسی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی آفس سے چرائی۔ اس چوری میں فاروق اسلم خان نامی شخ کا نام سامنے آیا ہے، جس نے بی سی سی آئی آفس سے 261 جرسی چوری کی ہیں۔ ایک جرسی کی قیمت تقریباً 2,500 روپئے ہے۔ اس طرح اس شخص نے تقریباً 2.52 لاکھ روپئے کی چوری کی ہے۔
پولیس نے کی چھان بین
بی سی سی آئی دفتر میں چوری پر پولیس کا کہنا ہے کہ فاروق خان آن لائن گیمبلنگ کرتا تھا اور اپنی اس جوئے کی لت کے لئے ہی اس نے یہ آئی پی ایل جرسی چرائی۔ پولیس کو ملی جانکاری کے مطابق، فاروق خان کا رابطہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ہریانہ کے ایک آن لائن جرسی ڈیلر سے تھا، جہاں وہ اپنے چوری کئے ہوئے سامان کو کوریئر کے ذریعہ بھیجتا تھا۔
کیسے پکڑی گئی چوری؟
بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے دفتر میں ہو رہی چوری تب پکڑی گئی، جب اسٹاک آڈٹ ہوا۔ بی سی سی آئی کے افسران نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی اور دیکھا کہ فاروق خان ایک بڑا باکس لے کرآفس کے باہرجا رہا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ہریانہ کے ڈیلرسے بھی پوچھ گچھ کی، تب ڈیلرکا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ یہ چوری کا سامان ہے۔ ڈیلرنے بتایا کہ فاروق خان نے اس سے کہا تھا کہ آفس رینوویشن کے دوران وہ اسٹاک کلیئرنس ٹیم کا حصہ ہے۔
ایک لاکھ روپئے سے زیادہ کا سامان برآمد
بی سی سی آئی کے ایک افسر نے 17 جولائی کومرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے اب تک 50 جرسی برآمد کرلی ہیں، جن کی قیمت تقریباً 1.25 لاکھ روپئے ہے۔ پولیس نے فاروق خان کے بینک ریکارڈس بھی چھانے، لیکن ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سارے پیسے آن لائن بیٹنگ میں گنوا دیئے۔ پولیس کی ابھی بھی اس معاملے میں چھان بین جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

