Indian squad for ODI series: نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان، ون ڈے سیریز میں دو الگ کپتان
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں شبھمن گل ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ آخری دو میچوں میں شریس ایئر کپتان ہوں گے۔
Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات
گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔ ان ویڈیوز سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ انگلینڈ دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے میں 12 مئی 2025 کو ان کی ریٹائرمنٹ کی خبر نے کرکٹ کی دنیا کو حیران کر دیا تھا۔وسیم جعفر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اجیت اگرکر کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کے رویے سے پریشان ہو کر وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔
Ajit Agarkar Resignation BCCI Selection: ٹرافیوں کی بھرمار کے باوجود بی سی سی آئی سے کنارہ، اگرکر کے استعفے کی 3 بڑی وجوہات
بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے تقریباً 3 سال کے کامیاب دور کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی کپ، ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیسی کامیابیوں کے باوجود روہت شرما کے انتخاب سے متعلق تنازع، وی وی ایس لکشمن سے اختلافات اور کھلاڑیوں کی فٹنس و انجری کے معاملات ان کی رخصتی کی بڑی وجوہات میں شمار کیے جا رہے ہیں۔
India vs Japan T20I: پہلی بار بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا ٹی20 انٹرنیشنل میچ، بی سی سی آئی نے کیا اعلان
بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائکیا نے کہا کہ بورڈ اس تاریخی موقع کا حصہ بن کر خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور جاپان کی مردوں کی ٹیموں کا جاپان میں خصوصی ٹی20 انٹرنیشنل میچ کے لیے اکٹھا ہونا کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ سائکیا کے مطابق اس مقابلے سے بھارتی ٹیم ایک نئے مقام پر کھیل سکے گی اور جاپان سمیت مشرقی ایشیا میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کرکٹ کو پہنچانے کا موقع ملے گا۔
Big Action by BCCI: بی سی سی آئی کا بڑا ایکشن، 64 کھلاڑیوں پر ایک ساتھ پابندی، ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی بھی فہرست میں شامل
عمر سے متعلق ریکارڈ میں مبینہ جعل سازی پر کارروائی، 2022 کی انڈر-19 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن روی کمار پر بھی پابندی، آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل روہت یادو کو ٹیم سے نکالا گیا، عمر سے متعلق دھوکہ دہی کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کے لیے بی سی سی آئی اور ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی جانب سے دستاویزات کی جانچ کا عمل جاری ہے۔
India vs Sri Lanka: پہلی اننگز میں 462 رنز پر آل آؤٹ ہوئی ٹیم انڈیا، دیودت پڈیکل کی شاندار سنچری
پڈیکل کی شاندار بیٹنگ نے گال کی اسپن کے لیے سازگار سمجھی جانے والی پچ پر بھارتی اننگز کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔کے ایل راہل نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 175 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ راہل نے پڈیکل کے ساتھ مل کر بھارتی اننگز کو ابتدائی مرحلے میں سنبھالا اور ایک بڑی شراکت داری قائم کی۔
Test match in Galle: سری لنکا کے خلاف گال اسٹیڈیم میں 600واں ٹیسٹ میچ کھیلے گی ٹیم انڈیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہی حاصل کر سکے ہیں یہ تاریخی اعزاز
گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم اب تک پانچ ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔ ان میں سے دو مقابلوں میں اسے کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سری لنکا کی سرزمین پر ہندوستان نے مجموعی طور پر 24 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں ٹیم نے نو مقابلے جیتے اور سات میں اسے شکست ہوئی ہے۔
Big Blow to Indian Team: بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا، انجری کے باعث ایشیا کپ اور ایشین گیمز سے باہر ہوئیں جمائما روڈریگز
25 سالہ جمائما کو یہ انجری 3 اگست کو انگلینڈ میں ’دی ہنڈریڈ‘ ٹورنامنٹ کے دوران سدرن بریو کی جانب سے کھیلتے ہوئے لگی تھی۔ چوٹ کی شدت کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں بھی حصہ نہیں لے سکی تھیں۔
Sri Lanka Cricket: سری لنکا میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں سے تنازع، کوچ کی موت سے ہلچل
واقعے کے فوراً بعد فرنینڈو کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج رہے، تاہم منگل کے روز ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک اسکول کے 17 سالہ کھلاڑی کو مبینہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کو منگل کے روز کولمبو کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے 17 اگست تک بچوں کے اصلاحی مرکز بھیجنے کا حکم دیا گیا۔سُمیت فرنینڈو سری لنکا کے اسکولی کرکٹ میں ایک معروف کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔
Test series against Sri Lanka: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عاقب نبی پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل، انجری کی بدولت جسپریت بمراہ باہر
بائیں گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر بمراہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان تیزگیندباز عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ عاقب نبی اب تک 43 فرسٹ کلاس میچوں میں 18 کی اوسط سے 162 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ وہ 16 مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔





