Bharat Express-->
Bharat Express

IPL 2025: آئی پی ایل 2025 شروع ہونے سے پہلے بی سی سی آئی نے نافذ کیا نیا ضابطہ، جانئے گیند باز یا بلے باز کس کو ہوگا فائدہ؟

آئی پی ایل کا سیزن اس بار 22 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ سیزن شروع ہونے سے پہلے بی سی سی آئی نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ممبئی کے کرکٹ سینٹرمیں کپتانوں اورٹیم منیجرکی میٹنگ کے دوران ان نئے ضوابط کا اعلان کیا گیا۔

آئی پی ایل 2025 کے لئے بی سی سی آئی نے بڑا اعلان کیا ہے۔

IPL 2025: آئی پی ایل کا سیزن 22 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے لار(تھوک) کے استعمال پرپابندی ہٹانے اورمیچ کی دوسری اننگ میں دوسری گیند کے استعمال کا نیا ضابطہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تبدیلی آئندہ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) سیزن میں نافذ ہوجائے گی۔

کپتان اورٹیم منیجرکے ساتھ میٹنگ ہوئی

کرک بزکی رپورٹ کے مطابق، جمعرات (20 مارچ) کو ممبئی کے کرکٹ سینٹرمیں کپتانوں اورٹیم منیجرکی میٹنگ کے دوران ان نئے ضوابط کا اعلان کیا گیا۔ نئے ضوابط کے مطابق، آئی پی ایل میچوں میں دوسری گیند کا استعمال دوسری اننگ کے 11ویں اوور کے بعد کیا جائے گا۔ اس ضابطہ کا اہم مقصد شبنم  (اوس) کے اثرکو کم کرنا ہے، جوعام طورپر رات کے وقت کھیلے جانے والے میچوں کو متاثرکرتا ہے۔ دوسری گیند کے استعمال سے ٹاس جیتنے والی ٹیم کو ملنے والے ممکنہ فوائد کو کم کیا جائے گا، جس سے کھیل کو زیادہ متوازن اور غیرجانبدار بنایا جا سکے گا۔

تھوک کے استعمال سے پابندی بھی ہٹائی لی گئی

اس کے علاوہ، بی سی سی آئی نے تھوک کے استعمال پر لگی پابندی بھی ہٹا دی ہے۔ یہ فیصلہ طویل عرصے سے زیر التواء تھا، خاص طور پرجب تیز گیند باز محمد شمی نے اس ضابطے کوختم کرنے کی اپیل کی۔ محمد شمی نے حال ہی میں دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے بعد حکام سے درخواست کی تھی کہ گیند کوسوئنگ اورریورس سوئنگ کے لیے تھوک کے استعمال کی اجازت دی جائے۔ ان کے اس مطالبے کی ورنن فلینڈراورٹم ساؤتھی جیسے بین الاقوامی کرکٹروں نے بھی حمایت کی۔

تھوک کے استعمال پر پابندی کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران لگائی گئی تھی، جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب جب کہ وبائی مرض کا خطرہ ٹل گیا ہے، اس پابندی کوہٹانے کا مطالبہ مسلسل بڑھتا جا رہا تھا۔ محمد شمی اس تبدیلی کا مطالبہ کرنے والی سب سے نمایاں آوازوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے عالمی کرکٹ میں اس اصول میں ترمیم کی وکالت کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read