Bharat Express

PBKS vs KKR IPL 2025: پنجاب کنگس نے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے چھوٹے اسکور کا کامیاب دفاع کیا، کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو دی شرمناک شکست

پنجاب کنگس نے منگل کو نیو چنڈی گڑھ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے کم ٹوٹل کا دفاع کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو شرمناک شکست دے دی۔

تصویر: Sportzpics

پنجاب کنگس نے منگل کو نیو چنڈی گڑھ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے کم ٹوٹل کا دفاع کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو شرمناک شکست دے دی۔ اس شاندار مقابلے میں کسی کو بھی یہ امید نہیں تھی کہ یہ ایک کم اسکورنگ مقابلہ ہوگا، لیکن دونوں ہی ٹیموں کے گیندبازوں نے اپنا جادو دکھایا اور آخرکار پنجاب کنگس کے گیندبازوں نے اپنی ٹیم کے لیے بازی جیت لی۔

واضح رہے کہ آج کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب کنگس کے بلے بازوں محض 111 رن ہی بنا سکے۔ کولکاتا کے لیے ہرشت رانا نے سب سے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے تین اورز میں 25 رنز کے بدلے تین وکٹ چٹکائے۔ ہرشت کے علاوہ ورون چکرورتی اور سنیل نرائن نے دو دو اور ویبھو ارورا اور نارکیا نے ایک ایک وکٹ لیے۔

پلیئر آف دی میچ یجویندر چہل کی شاندار گیندبازی

111 رنز کے معمولی ہدف کا پیچھا کرنے اتری کولکاتا کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض 7 رن کے اسکور پر ہی اپنے دو وکٹ گنوا دیے۔ حالاں کہ اس کے بعد کولکاتا کے کپتان اجنکیا رہانے اور نوجوان اسٹار انگرش رگھونشی نے کولکاتا کی پاری کو سنبھالا اور انھیں ایک آسان جیت کی طرف لے جارہے تھے، لیکن پھر اجنکیا رہانے یجویندر چہل کا شکار ہوئے اور اس کے بعد تو کولکاتا کے بلے باز تاش کے پتوں کی طرح بکھرتے چلے گئے اور محض 95 رنز پر کولکاتا کی پوری ٹیم سمٹ گئی۔

پنجاب کے لیے یجوویندر چہل نے اس میچ میں شاندار گیندبازی کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں محض 28 رنز دے کر چار اہم وکٹ لیے۔ چہل کے علاوہ مارکو یانسن نے تین اور گلین میکسویل، زیویر بریٹلٹ اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ لیا۔ یجویندر چہل کو ان کی شاندار گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read