
سنبھل، اترپردیش سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق اور ایس پی ایم ایل اے اقبال ملک کے بیٹے شعیب اقبال سنبھل تشدد کیس میں پوچھ گچھ کے لیے آج عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ جوڈیشیل کمیشن نے تشدد کے الزام میں ایم پی برق اور ایم ایل اے کے بیٹے کو پوچھ گچھ کے لیے لکھنؤ میں کمیشن کے دفتر میں طلب کیا ہے۔ اس سے پہلے ایس پی کرشنا کمار بشنوئی بھی لکھنؤ میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ پوچھ گچھ صبح 11 بجے کے قریب ہو سکتی ہے۔
ایس آئی ٹی نے ان سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی
ایس آئی ٹی نے منگل کو ضیاء الرحمن برق سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ان پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ایس آئی ٹی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا تشدد کے پیچھے برق کا ہاتھ تھا یا نہیں۔ ان پر سنبھل کی جامع مسجد میں تشدد میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔یہی وجہ ہے کہ پہلے ایس آئی ٹی نے پوچھ گچھ کی اور اب جوڈیشیل کمیشن بھی سوالات پوچھے گی۔
کئی الزامات میں گھرے ہیں ضیاء الرحمان برق
اس سے قبل سنبھل میں ضیاء الرحمان برق کے پرائیویٹ گھر میں بجلی چوری کے کیس درج ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ نقشے کے بغیر کثیر المنزلہ مکان بنانے اور زمین پر قبضہ کرنے کا بھی مقدمہ درج ہے۔ اس طرح فی الحال ایس پی رکن پارلیمنٹ کئی الزامات میں گھرے ہوئے ہیں۔ ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا لیکن ان کے خلاف ماحول ایسا ہے کہ کسی بھی وقت کوئی بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔