Bharat Express

Sambhal Violence

 سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ ہم نے سنیچر کو سنبھل میں ایم پی کی رہائش گاہ پر بجلی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت نوٹس بھیجا اور انہیں 1.91 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان نے سنبھل تشدد کے معاملے پر جیل سے پیغام بھجوایا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے خاص اپیل کی ہے۔

اترپردیش واقع سنبھل میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد میں مارے گئے چارنوجوانوں کے اہل خانہ سے راہل گاندھی نے دہلی میں ملاقات کی۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو کانگریس لیڈراپنے ساتھ دہلی لے کرآئے۔

بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ وہاں جو ہندو مظالم اور تشدد کا شکار ہو رہے ہیں ان میں اکثریت دلت ہیں

تیزی سے بدلتی دنیا میں، ڈاکٹر سوارن گرو کا پیغام عدم تشدد، ہمدردی اورشمولیت کواپنانے کی تحریک دیتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ تنوع میں اتحاد ہی بھارت کوامن اورترقی کی طرف لے جانے کی کنجی ہے۔

سنبھل تشدد کیس میں ملوث ایس پی ایم پی ضیاء الرحمان برق کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ حادثے کی صورت میں پولیس برق کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ معلومات کے مطابق حادثے کی شکایت پولیس تک پہنچ گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی کے کے بشنوئی نے کہا کہ ہم واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے لوگوں کی پہچان کر ررہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سنبھل سےپہلے کئی بار موقع بموقع مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔کچھ لوگوں کی طرف سے ہتھیار سپلائی  بھی کرائی جاتی ہے۔

حالانکہ راہل گاندھی کے ساتھ اس سفر میں ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی تھیں ،ساتھ میں کانگریس کے کئی لیڈران اور پارٹی کارکنان کا ہجوم بھی دیکھنے کو ملا۔ لیکن راہل گاندھی کے قافلے کو غازی پور بارڈر سے آگے نہیں جانے دیا گیا اور انہیں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس دہلی لوٹنا پڑا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت سنبھل کی حقیقت کو چھپانا چاہتی ہے اسی لئے کسی بھی سیاسی رہنما یا اس کے وفد کو سنبھل نہیں جانے دینا چاہ رہی ہے۔ وہاں پولیس انتظامیہ لوگوں کو سرکاری زبان میں بات کرنے کی ہدایت کررہی ہے۔

فی الحال غازی پور بارڈر پر راہل گاندھی کا قافلہ موجود ہے اور پولیس انہیں آگے نہیں جانے دے رہی ہے۔بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کانگریس کی طرف سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کم سے کم پانچ افراد کے ایک وفد کو سنبھل جانے کی اجازت مل جائے۔