Sambhal Violence: کیا سنبھل پہنچ سکیں گے راہل اور پرینکا؟ یوپی بارڈر پر پولیس تعینات
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بدھ (4 دسمبر) کو صبح 10 بجے اتر پردیش کے کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ سنبھل کا دورہ کریں گے۔ وائناڈ کی نئی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا بھی ان کے ساتھ موجود رہیں گی۔
Dr. Dinesh Sharma: کانگریس اور ایس پی میں خوشامد کا مقابلہ، لیکن بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مظالم پر ایک لفظ بھی نہیں بولیں گے: ڈاکٹر دنیش شرما
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ڈرامہ کرتی ہے۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ سنبھل میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اور پہلے دن کے بعد ایک بھی واقعہ وہاں نہیں ہوا۔
Shivpal Yadav lashes out at Yogi Government : مسلمانوں کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے یوگی سرکار،سنبھل واقعہ ایک منظم حکومتی سازش کا نتیجہ ہے:شیوپال یادو
شیو پال نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس طرح مسلمانوں کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی حکومت ترقی کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے اور مجرموں کو تحفظ دے کر فسادات کر رہی ہے۔ ترقی کا کام کہیں نہیں ہو رہا۔ صبح سے شام تک جھوٹ بولنا عام ہوگیا ہے۔
Sambhal Violence: جوڈیشل کمیشن کی 3 رکنی ٹیم آج کرے گی سنبھل کا دورہ، مسجد کے سروے کے دوران ہونے والے تشدد کی کرے گی تحقیقات
اترپردیش کے سنبھل میں 24 نومبر کو ہوئے تشدد کی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ تین رکنی عدالتی تحقیقاتی کمیشن کے دو ارکان سنیچر کو مراد آباد پہنچے اور آج اتوار کو وہ سنبھل کا دورہ کر یں گے۔
Sambhal Violence: یوپی-دہلی بارڈرسے لے کرمرادآباد تک سیاسی گھمسان، سماجوادی پارٹی کے لیڈران کوسنبھل جانے سے روکا گیا
سماجوادی پارٹی کی 15 رکنی وفد سنبھل تشدد کے متاثرین س ملنے جانے والا تھا، لیکن اپوزیشن لیڈراورسماجوادی پارٹی کے لیڈر پرساد پانڈے کوڈی ایم نے فون کرکے منع کردیا۔
Imran Masood on Sambhal Violence: ’مسلمان کیا کریں، باہرنکلیں گے توپولیس مارے گی‘، کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کا بڑا بیان
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سنبھل میں جس طرح کے حادثات ہوئے ہیں۔ اس سے ایک بات تو واضح ہے کہ ہماری جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ گولیاں چلائی جارہی تھیں، جسم سے گولی آرپارہو رہی ہے۔
Akhilesh Yadav on Sambhal Violence: ایس پی وفد کو سنبھل جانے سے روکے جانے پر اکھلیش یادو برہم، کہا-”اگر پہلے ہی روکت دیتے تو… “
ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - ”پابندی لگانا بی جے پی حکومت کی نظم و نسق، انتظامیہ اور سرکاری انتظام کی ناکامی ہے۔ اگر حکومت پہلے ہی فسادات کرانے اور اشتعال انگیز نعرے لگانے والوں پر ایسی پابندی لگا دیتی، تو سنبھل میں ہم آہنگی اور امن کا ماحول خراب نہ ہوتا۔“
Sambhal Violence: ایس پی کے 15 لیڈروں کا وفد آج کرے گا سنبھل کا دورہ، اکھلیش یادو کو سونپے گا رپورٹ
سماج وادی پارٹی کا وفد آج ہفتہ (30 نومبر) کو جمع ہوگا۔ اتر پردیش کے اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے 5 ایم پی سمیت 15 لیڈران سنبھل جائیں گے، جو متاثرین سے ملیں گے اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو اپنی رپورٹ دیں گے۔
Ziaur Rahman Barq on Sambhal Violence: معاملہ مسجد کا، پٹھان-ترک کہاں سے آیا؟ سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے پوچھا بڑا سوال، تشدد سے متعلق لگایا بڑا الزام
سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ سنبھل میں جو بھی کچھ ہوا، اس کے لئے پوری طرح سے پولیس انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ وہاں جو حرکت کی گئی، اس کے ذمہ دارکے کے بشنوئی اورانوج چودھری ہیں۔
Sambhal Violence: مولانا محمود مدنی کی جمعیت علماء ہند نے بھی کھٹکھٹایا چیف جسٹس کا دروازہ، سنبھل تشدد پراز خود نوٹس لینے کا کیا مطالبہ
جمعیت علماء ہند کا کہنا ہے کہ مولانا محمود مدنی سنبھل کے حالات سے بہت غمزدہ ہیں، اس لئے چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس آف انڈیا از خود ان حالات کا نوٹس لیں۔ جمعیت آئین کے محافظ چیف جسٹس آف انڈیا کے پاس آئی ہے اورامید کرتی ہے کہ وہ انصاف کے علمبردار کے طورپراس درخواست پرفوری غورکریں گے۔