Bharat Express

Pakistani angle in Sambhal violence : سنبھل میں پاکستانی کارتوس برآمد ہونے کی خبر پر اکھلیش یادو کا طنز،یوپی پولیس کے پاس ہے غیرملکی ہتھیار

ایس پی کے کے بشنوئی نے کہا کہ ہم واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے لوگوں کی پہچان کر ررہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سنبھل سےپہلے کئی بار موقع بموقع مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔کچھ لوگوں کی طرف سے ہتھیار سپلائی  بھی کرائی جاتی ہے۔

اترپردیش کے سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کو لیکر 24 نومبر کوہوئے فساد کے بعد اب یوپی پولیس مسمسل اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہےا ور تشدد کرنے والے لوگوں کی پہچان بھی کررہی ہے۔ اس معاملے میں اب یوپی پولیس کے مطابق حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ کیوں کہ جانچ کررہی فارنسک ٹیم نے جائےفساد سے زمین میں دبے ہوئے کچھ کارتوس کو برآمد کیا ہے۔ حیرانی والی بات یہ ہے کہ ان تمام کارتوس پر پی او ایف یعنی پاکستان آرڈیننس فیکٹری لکھا ہوا ہے۔ وہیں ایک کارتوس ایسا بھی ہے جس پر ایف این اسٹار لکھا ہوا ہے۔

اس انکشاف کے سلسلے میں ایس پی کرشنا کمار وشنوئی نے جانکاری دی ہے کہ یہ 9ایم ایم کی گولیاں ہیں۔ اس کے علاوہ موقع سے 12 بور اور 32 بور کے کارتوس بھی ملے ہیں ،جن کو لیکر جانچ ایجنسیوں نے نئے سرے سے ایک دوسری کڑی کو جوڑنا شروع کردیا ہے۔ایس پی کے کے بشنوئی نے کہا کہ کل 6فائر کئے ہوئے کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ یہ جانچ مزید جاری رہے گی،چونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

ایس پی کے کے بشنوئی نے مزید کہا کہ ہم واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے لوگوں کی پہچان کر ررہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سنبھل سےپہلے کئی بار موقع بموقع مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔کچھ لوگوں کی طرف سے ہتھیار سپلائی  بھی کرائی جاتی ہے ،ان تمام پہلووں پر پولیس کی تحقیق کرے گی۔ اس لئے اب پولیس معاملے میں این آئی اے سے بھی جانچ میں مدد لینے والی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بہت ہی سنجیدہ ہے اور اس کو سازش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ جانچ میں دیگر ایجنسیوں کی بھی مدد لی جائے گی،خاص طور پر این آئی اے کا رول اہم ہوگا۔ پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ 24 نومبر کی پیش آنے والے واقعے میں ایک بڑی سازش ہوسکتی ہے۔اسی لئے اس معاملے کو کئی حوالے سے ہم جانچ رہے ہیں۔

یوپی پولیس صرف پھنسانے کا کام کررہی ہے:اکھلیش یادو

وہیں سنبھل میں پاکستانی کارتوس کی برآمدی کی خبر پر سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو نے طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہ سنبھل میں جان بوجھ کر فساد کرایا گیا، آج پولیس کے پاس بہت سارے غیر ملکی ہتھیار موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوپی پولیس کو بی جے پی نے خراب کردیا ہے۔یوپی میں ڈی جی پی کو لیکر لڑائی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جان بوجھ کر اس طرح کا ماحول بنانا چاہتی ہے ،جو ترقی ،خوشحالی، کیلئے کام ہونا چاہیے تھا ،وہ یوپی حکومت نہیں کررہی ہے البتہ بی جے پی کی سرکار میں یوپی پولیس صرف پھنسانے کا کام کررہی ہے۔ انصاف نہیں دلا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read