Sambhal Jama Masjid Case: سماجوادی پارٹی کے ایم پی ضیاء الرحمٰن برق کو بنایا گیا اہم ملزم، ایس آئی ٹی نے داخل کی 1100 صفحات کی چارج شیٹ
چندوسی عدالت نے اترپردیش کے سنبھل میں ہری ہرمندر-جامع مسجد تنازعہ کی اگلی سماعت 21 جولائی کوطے کی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی درخواست کومسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے سروے کے حکم کوبرقراررکھا ہے۔ اس معاملے میں ایس آئی ٹی نے 1100 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے، جس میں ایس پی ایم پی سمیت 22 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔
Sambhal Jama Masjid Case: سنبھل مسجد کمیٹی کو بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے مسجد سروے کی نظرثانی کی عرضی خارج کردیا
سنبھل جامع مسجد سروے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی نظرثانی کی عرضی کو خارج کرکے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ریویو پٹیشن میں مسلم فریق کی دلیلوں کو نا منظور کردیا ہے۔
Sambhal Shahi Jama Masjid Case: سنبھل شاہی جامع مسجد کے کنویں سے متعلق مسلم فریق کا دعویٰ- مذہبی استعمال کے لئے ہے کنواں، سپریم کورٹ نے کہا- سبھی کریں استعمال، 2 ہفتے میں مسجد کمیٹی کو دینا ہوگا جواب
اترپردیش کی سنبھل شاہی مسجد کے پاس موجود کنویں کے تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ مسلم فریق نے کنویں سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ کنواں مذہبی استعمال کے لئے ہے۔ وہیں، سپریم کورٹ نے کہا کہ سبھی لوگ کنویں کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی عدالت نے 2 ہفتے میں جواب مانگا ہے۔
Allahabad High Court on Sambhal Jama Masjid’s Whitewash: الہ آباد ہائی کورٹ نے محکمہ آثارِ قدیمہ سے مسجد کی سفیدی کی اجازت نہ دینے کے اسباب کی وضاحت طلب کی
جسٹس روہت رنجن اگروال نے سنبھل کے ضلع مجسٹریٹ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ سنبھل کی اس جامع مسجد کو محکمہ آثارِ قدیمہ کے حوالے کرنے کے تعلق سے 1927 میں حکومتی انتظامیہ اور مسجد کمیٹی کے درمیان کیے گئے معاہدے کی اصلی کاپی عدالت کے سامنے پیش کریں۔
Allahabad High Court on Sambhal Jama Masjid: الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل جامع مسجد کو’متنازعہ ڈھانچہ‘ لکھا، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو سنبھل واقع شاہی جامع مسجد سے متعلق عرضی پرسماعت کی۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس روہت رنجن اگروال کی بینچ کررہی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ 10 مارچ رکھی ہے۔
Sambhal Jama Masjid Case: سنبھل کی شاہی جامع مسجد کی نہیں ہوگی پینٹنگ، الہ آباد ہائی کورٹ نے دی صرف صاف صفائی کی اجازت
الہ آباد ہائی کورٹ نے اے ایس آئی کی نگرانی میں سنبھل مسجد میں صاف صفائی کرائے جانے کے مطالبہ کو منظور کرلیا ہے۔ حالانکہ عدالت نے ابھی بھی مسجد کے رنگ وروغن کی اجازت نہیں دی ہے۔
Yogi Govt on Sambhal Jama Masjid: کنواں ہی نہیں، سنبھل مسجد بھی سرکاری زمین پر ہے… یوگی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بڑی بات
یوپی حکومت کی اسٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جامع مسجد کے افسران سرکاری زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ کنواں عوامی زمین پرہے۔
UP News: سنبھل میں گدا لہرانے والے انوج چودھری کی مشکلات میں اضافہ، انسانی حقوق کمیشن نےدیا کارروائی کا حکم
اتر پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بریلی زون کے اے ڈی جی کو آٹھ ہفتوں کے اندر ملزم ڈپٹی ایس پی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس ہدایت کے ساتھ کمیشن نے ایڈوکیٹ گجیندر سنگھ یادو کی درخواست کو مان لیا ہے۔
Sambhal Shahi Jama Masjid Case: سنبھل کی جامع مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس، نگرپالیکا کے نوٹس پر روک، یوپی حکومت سے مانگی اسٹیٹس رپورٹ
سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت سے رپورٹ مانگی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے نگرپالیکا کے ذریعہ جاری کئے گئے نوٹس پر روک لگا دی۔ معاملے کی آئندہ سماعت 21 فروری کو ہوگی۔
Sambhal violence case: سنبھل معاملے میں مسلم خاتون بھی ہوئی گرفتار، چھت سے پولیس پر پتھراؤ کا ہے الزام
ضلع میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہنگامہ ہوا۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران جب پولیس نے مقامی لوگوں پر گولیاں چلائیں تو جواب میں لوگوں نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔