
سنبھل میں 3 مہینے پہلے فساد ہوا تھا اور اس کا اثر اب بھی موجود ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے قریب تقریباً 1,000 مکانات میں تالے پڑے ہوئے ہیں، 16ویں صدی کی مسجد کے سروے کے عدالتی حکم پر پرتشدد مظاہروں کے تقریباً تین ماہ بعد کی یہ تصویر ہے۔ رہائشیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گرفتاری یا بدلے کے خوف سے بھاگ گئے ہیں۔ 24 نومبر کو جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایک بڑا ہجوم اکٹھا ہوا اور پولیس کے ایکشن کے خلاف احتجاج کرنے لگا۔اس فساد میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔مرنے والے تمام مسلمان تھے۔
تشدد کے بعد گھروں میں تالے لگا دیے گئے
پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بار بار یقین دہانی کے باوجود کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف ہی کارروائی کی جائے گی، کئی خاندان علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔ کارروائی کے خوف سے، کچھ مقامی لوگوں نے اپنے بند گھروں کے باہر خطوط بھی لگا دیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ وہ وہاں کیوں نہیں ہیں۔ ایک رہائشی نے خاندان کے ایک فرد کی ریڈیولوجی رپورٹ دکھائی، جس میں لکھا تھا کہ وہ کینسر کے علاج کے لیے دہلی گئے ہیں۔
ये पोस्टर शाही जामा मस्जिद की दीवारों के अलावा कस्बे की कई जगहों पर चस्पा किए गए हैं. पोस्टर में पुलिस ने स्पष्ट लिखा कि संभल हिंसा में शामिल आरोपियों की पहचान बताने वाले को इनाम दिया जाएगा.
.
.
.#SambhalViolence #NewsUpdate pic.twitter.com/tSvDyYTQ8P— Article19 India (@Article19_India) February 15, 2025
دوسرے نے بتایا ہے کہ مکان کے عوض بینک سے قرض لیا گیا ہے۔ سنبھل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشن کمار نے کہاکہ تقریباً 1,000 گھر بند ہیں کیونکہ مکین واپس نہیں آئے ہیں۔ہم مسلسل یقین دلا رہے ہیں کہ بے گناہ لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہیں کچھ مقامی لوگوں کی طرف سے ان کے گھروں کے باہر چسپاں کیے گئے خطوط کا علم ہے۔ بند گھر ہند پورہ، کوٹ گڑوی، نخاسہ اور دیپا سرائے جیسے علاقوں میں ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ زیادہ تر باشندے دہلی چلے گئے ہیں اور اس اطلاع کی تصدیق کے لیے وہاں ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔
ملزم سے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا
دریں اثنا، اتر پردیش حکومت تشدد کی وجہ سے سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی قیمت کا اندازہ لگا رہی ہے۔ تشدد میں سرکاری اور نجی دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور عمارتوں اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ نقصان کی حد کا اندازہ لگانے کے لیے ٹرانسپورٹ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کی گئی تھیں اور اب تخمینہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ملزمین کو معاوضے کے لیے نوٹس بھیجے جائیں گے۔سنبھل پولیس نے اب تک 76 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، تازہ ترین گرفتاری 12 فروری کو کی گئی تھی۔ تمام گرفتار ملزمان مراد آباد میں مقیم ہیں۔ سنبھل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شریش چندرا نے کہاکہ ہم جلد ہی چارج شیٹ داخل کریں گے۔
پولیس 86 افراد کی تلاش کر رہی ہے
سنبھل پولیس 86 لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جو تصادم میں ملوث پائے گئے ہیں اور اب تک 21 کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ پولیس نے مطلوب ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے، پولیس نے ایک رہائشی محمد عادل کو گرفتار کیا، جسے مبینہ طور پر ایک ویڈیو میں پاکستان میں مقیم ایک عالم کے ساتھ تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایک نئی ویڈیو ملی ہے جس میں ایک شخص مبینہ طور پر ہجوم کو بھڑکا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا یہ شخص مدرسہ کا استاد ہے۔ ایس پی نے کہاکہ ہم نے کیس میں مطلوب ملزم کے بڑے پوسٹر جاری کیے ہیں۔ یہ پوسٹر شہر بھر کی دیواروں پر لگائے جائیں گے۔ تشدد کے سلسلے میں اب تک 12 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پولیس نے شناخت کے لیے تقریباً 250 مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی ہیں۔ یہ تصاویر سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی ہیں۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ وہ تشدد میں مطلوب ایک مقامی گینگسٹر کے کردار کی تفتیش کر رہے ہیں، جو بیرون ملک سے کام کر رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔