Bharat Express DD Free Dish

Mobile recharge new rules: موبائل یوزر کے لیے بڑی خبر، 30 دن کا ریچارج پلان، وائس ایس ایم ایس پیک، راگھو چڈھا نے خوشی کا کیا اظہار، ویڈیو وائرل

راگھو چڈھا نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن (تھرٹینتھ امینڈمنٹ) ریگولیشنز، 2026 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 30 دن کی مدت والے ریچارج پلان سے یوزر کو ایک سال میں 13 ماہانہ ریچارج کرنے کی ضرورت کم ہو کر 12 ریچارج تک رہ جائے گی۔،

نئی دہلی : راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے پری پیڈ موبائل یوزرکے لیے 30 دن کی مدت والے ریچارج پلان متعارف کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اسے کم بجٹ والے صارفین کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے پلان سے صارفین کو ریچارج کے معاملے میں زیادہ سہولت اور انتخاب ملے گا۔راگھو چڈھا نے کہا کہ نئے پلان خاص طور پر ان یوزر کے لیے بھی مفید ہوں گے جو اپنے موبائل فون کا استعمال بنیادی طور پر وائس کال اور ایس ایم ایس کے لیے کرتے ہیں اور انہیں ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہوتی۔

13 کی بجائے سال میں 12 ریچارج

راگھو چڈھا نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن (تھرٹینتھ امینڈمنٹ) ریگولیشنز، 2026 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 30 دن کی مدت والے ریچارج پلان سے یوزرکو ایک سال میں 13 ماہانہ ریچارج کرنے کی ضرورت کم ہو کر 12 ریچارج تک رہ جائے گی۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں پری پیڈ موبائل یوزرکے لیے اچھی خبر ہے۔ حکومت نے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت اب 30 دن کے ریچارج پلان، صرف وائس اور ایس ایم ایس کے لیے پلان اور کم بجٹ والے صارفین کے لیے زیادہ موزوں آپشن دستیاب ہوں گے۔

راگھو چڈھا نے پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا معاملہ

راگھو چڈھا نے کہا کہ کئی یوزر نے محدود اور غیر لچکدار ریچارج آپشنز سے متعلق اپنی تشویش ان کے ساتھ شیئر کی تھی۔ انہوں نے 11 مارچ کو پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھاتے یوزر کے لیے زیادہ انتخاب اور سستے آپشنز کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے حکومت ہند اور ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے انتخاب اور سہولت کے مفاد میں ان خدشات کو دور کیا گیا ہے۔راگھو چڈھا اس سے پہلے 28 دن کے ’ماہانہ‘ ریچارج سائیکل پر بھی سوال اٹھا چکے ہیں اور ٹیلی کام یوزر کے لیے زیادہ سہولت بخش آپشنز کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹرائی نے ریچارج پلان کے قواعد میں کیا تبدیلی کی؟

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن (تھرٹینتھ امینڈمنٹ) ریگولیشنز، 2026 جاری کیے ہیں۔ ان میں وائس اور ایس ایم ایس سروسز کے لیے اسپیشل ٹیرف واؤچرز (STVs) سے متعلق قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔اسپیشل ٹیرف واؤچرز پری پیڈ ٹیرف پروڈکٹس ہوتے ہیں، جنہیں ٹیلی کام کمپنیاں مخصوص سروسز اور مدت کے لیے پیش کرتی ہیں۔ نئے ضوابط کے تحت ٹیلی کام آپریٹرز کو ایسے صارفین کے لیے مزید وائس اور ایس ایم ایس اونلی STVs پیش کرنے ہوں گے، جنہیں ڈیٹا سروسز کی ضرورت نہیں ہے۔نئے قواعد کے مطابق کمپنیوں کو 30 دن اور 30 دن سے کم مدت والے ایسے وائس اور ایس ایم ایس اونلی پلان پیش کرنے ہوں گے، جن کی مدت ان بنڈل وائس، ایس ایم ایس اور ڈیٹا STVs کی دستیاب مدت کے مطابق ہو۔ان تبدیلیوں کا مقصد صارفین کو اپنی ضروریات کے مطابق پری پیڈ پلان منتخب کرنے میں زیادہ لچک فراہم کرنا ہے۔ خاص طور پر وہ یوزر جو بنیادی طور پر وائس کال اور ایس ایم ایس استعمال کرتے ہیں، اب بغیر ڈیٹا والے مزید آپشنز کا انتخاب کر سکیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read