نئی دہلی : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ وارانسی کے دورے پر پہنچے۔ اس دوران اڈانی گروپ کی نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نمرتا اڈانی نے انہیں ’منچ‘ کا دورہ کرایا۔ یہاں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے کچھ طلبہ کے تیار کردہ فن پاروں(آرٹ ورکس) کی نمائش کی گئی تھی۔ ان فن پاروں کے ذریعے طلبہ کی فنکارانہ صلاحیتوں اور تخلیقی ہنر کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی۔دراصل یہ آرٹ ورک اڈانی گروپ اور بنارس ہندو یونیورسٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ طلبہ کے آرٹ مقابلے کے تحت تیار کیے گئے تھے۔ اس مقابلے میں یونیورسٹی کے طلبہ نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے منتخب طلبہ کے فن پاروں کو ’منچ‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
نمرتا اڈانی نے وزیر اعلیٰ یوگی کو دکھائے آرٹ ورک
اس موقع پر نمرتا اڈانی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو وہاں نمائش کے لیے رکھے گئے آرٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے طلبہ کے تیار کردہ فن پارے دکھائے۔ اس کے ساتھ ہی مقابلے میں منتخب آرٹ ورکس کی تصاویر پر مشتمل ایک خصوصی تصویری کیٹلاگ بھی وزیر اعلیٰ کو پیش کیا۔

واضح رہے کہ اڈانی گروپ اور اڈانی فاؤنڈیشن طلبہ کے لیے اسکولی تعلیم، وظائف اور ہنر مندی کی ترقی سے متعلق کئی پروگرام چلاتے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعے معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے تحت انہیں کتابیں، یونیفارم، کھانا اور آمد و رفت کی سہولتیں بھی دی جاتی ہیں۔

اڈانی فاؤنڈیشن طلبہ کی کرتی ہے مدد
اس کے علاوہ اڈانی فاؤنڈیشن کی جانب سے معروف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے معاشی طور پر کمزور طلبہ کو مکمل مالی اعانت پر مبنی وظائف، رہنمائی اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔اڈانی گروپ اور بی ایچ یو کی اس مشترکہ پہل کے ذریعے یونیورسٹی کے طلبہ کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں اور ہنر کے اظہار کا موقع ملا۔ اس پروگرام میں طلبہ کے منتخب آرٹ ورکس کو ایک پلیٹ فارم پر پیش کرکے انہیں شناخت دلانے کی کوشش کی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

