Bharat Express DD Free Dish

Mann Ki Baat: قوت ارادی مضبوط ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں، نشے کے خلاف نوجوانوں کو وزیر اعظم مودی کا پیغام

ہمارے نوجوان بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں، لیکن ان خوابوں کی تکمیل کی راہ میں نشہ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’مجھے اطمینان ہے کہ آج ملک میں نشے کے خلاف معاشرے کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔’نشہ مکت نوجوان مہم‘ بھی زور و شور سے جاری ہے۔،

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 140ویں قسط میں منشیات کی لت کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خوابوں کے سامنے نشہ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نے نشے کے خلاف معاشرے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور زور و شور سے جاری ’نشہ مکت نوجوان مہم‘ پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم مودی نے پروگرام میں سب سے پہلے منشیات کے مسئلے کو موضوع بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’من کی بات معاشرے کے ہر طبقے اور ملک کے ہر حصے کی کامیابیوں کو سامنے لانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس پروگرام میں ہم معاشرے کے سامنے موجود چیلنجوں پر بھی بات کرتے ہیں اور لوگوں کو بیدار کرتے ہیں۔ آج من کی بات میں سب سے پہلے میں اسی طرح کا ایک موضوع اٹھا رہا ہوں اور وہ ہے منشیات، یعنی نشے کی لت۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ہندوستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کا چرچا ہو رہا ہے۔

ہمارے نوجوان بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں
ہمارے نوجوان بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں، لیکن ان خوابوں کی تکمیل کی راہ میں نشہ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’مجھے اطمینان ہے کہ آج ملک میں نشے کے خلاف معاشرے کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔’نشہ مکت نوجوان مہم‘ بھی زور و شور سے جاری ہے۔ ہمارے سامنے ایسی کئی حوصلہ افزا مثالیں آ رہی ہیں، جہاں نوجوانوں نے اپنی قوتِ ارادی کے ذریعے نشے کی لت کو شکست دی ہے۔ انہوں نے مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ کرکے اس سے نجات حاصل کی ہے۔ وہ خود سے لڑے ہیں اور اپنی زندگی کو ایک نئی سمت دی ہے۔‘‘پروگرام کے دوران وزیر اعظم مودی نے ایک ایسے نوجوان سے بھی بات کی، جس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات کی لت سے چھٹکارا حاصل کیا اور اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارا۔

گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا
گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’دوست، میں آپ کو ایک بار پھر بہت مبارک باد دوں گا کہ آپ منشیات کی اس خطرناک لت سے باہر نکلے۔ آپ نے ثابت کیا ہے کہ جب قوتِ ارادی مضبوط ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں رہتا۔‘‘نوجوان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ’’آپ کی باتیں سن کر ایسے کئی نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا، جو منشیات کی لت چھوڑنا چاہتے ہیں۔ خاندان اور ملک کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ اس کی نوجوان نسل منشیات سے محفوظ رہے۔ آپ کو میری بہت بہت نیک تمنائیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read