Bharat Express DD Free Dish

Mann Ki Baat

پی ایم مودی نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ سوءِ تغذیہ کے خلاف جنگ کے لیے وقف ہے۔ پوشن ماہ کے دوران مختلف شعبوں سے وابستہ افراد اور ادارے اس نیک مقصد کے لیے ایک ساتھ آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ نے ’ہر گھر منگا، گھر گھر منگا‘ مہم شروع کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں قسط میں ملک کے عوام سے خطاب کیا۔

ہاتھی ماحولیاتی نظام یعنی ایکو سسٹم کو صحت مند اور متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں ’ایکو سسٹم انجینئر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی واپسی جنگل کے صحت مند ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

وزیر اعظم نے گجرات کی ایک منفرد پہل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ’وانگی اسپردھا یعنی موٹے اناج سے تیار کیے جانے والے پکوانوں کا مقابلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے سستی اور غذائیت سے بھرپور مقامی خوراک کو فروغ دیا جا رہا ہے۔پی ایم مودی کے مطابق اب تک 2 لاکھ سے زیادہ افراد اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں۔

من کی بات‘ کی 138ویں قسط میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج 27 ستمبر کی تاریخ ایک خاص وجہ سے اور بھی خاص ہو گئی ہے۔ آج ایک ایسی عظیم شخصیت کی 100ویں یوم پیدائش ہے، جنہوں نے ثقافت، معاشرے اور قوم کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی تھی۔

اپنے امریکہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے یاد ہے، 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد جب میں امریکہ گیا تھا تو نیویارک میں ان بے قصور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچا تھا۔ آج ایک بار پھر ہندوستان کے کروڑوں شہریوں کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی اہم ’پی ایم سواندھی یوجنا‘ آج ملک کی 35 لاکھ سے زیادہ غریب خواتین کے لیے خود کفالت اور معاشی خود انحصاری کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے اس اہم پہلو پر جتنی بات ہونی چاہیے، اتنی نہیں ہو پاتی، حالانکہ یہ اسکیم براہ راست ملک کی دیہی اور شہری معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نشر ہونے والے اپنے مقبول ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 137ویں ایپی سوڈ میں ایک ایسے اختراعی خیال کی کہانی عوام کے سامنے رکھی، جس نے ہندوستان کی تاریخ کو پڑھنے اور سمجھنے کے انداز کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ممبئی کے رہنے والے کرشنا شیشادری کی اس منفرد کاوش کی بھرپور تعریف کی۔

وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے ’نشہ مکت یوا فار وکست بھارت‘ مہم پر زور دیا، نوجوانوں، فنکاروں اور ڈیجیٹل کریئیٹرز سے عوامی بیداری کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل

جاپان اوپن 2026 جیتنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کے بعد پی وی سندھو نے سوشل میڈیا پر اظہارِ تشکر کیا، جانیے انہوں نے کیا کہا اور یہ فتح تاریخی کیوں ہے۔