Mann Ki Baat: من کی بات میں وزیراعظم مودی نے آکاش گپتا اور بالاکرشنا ائیا کی خدمات کو سراہا، سماجی خدمت کی مثال قرار دیا
وزیراعظم نے کہا کہ آکاش گپتا اور بالاکرشنا ائیا جیسے افراد پورے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی کوشش اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر نیت صاف اور عزم مضبوط ہو تو ایک فرد بھی سماج میں نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد موجود مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں اور اجتماعی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں،
PM Modi Mann Ki Baat: من کی بات میں وزیراعظم مودی کا آم کاشتکاروں کو خراج تحسین، بھارتی آموں کی عالمی شناخت پر زور
وزیراعظم مودی نے اس موقع پر بھارتی آموں کی عالمی مقبولیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارتی آم صرف دیہات اور مقامی منڈیوں تک محدود نہیں رہے بلکہ دنیا بھر کی مارکیٹوں تک پہنچ رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھارتی آموں کی بڑھتی ہوئی برآمدات ملک کی زرعی معیشت کے لیے خوش آئند ہیں اور اس سے کسانوں کو بھی بہتر مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔
PM Modi to Address Mann Ki Baat Tomorrow: وزیر اعظم مودی 31 مئی کو ’من کی بات‘ کے 134ویں ایپی سوڈ سے کریں گے خطاب
گزشتہ پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں ٹیکنالوجی ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے اور اب یہ ہمیں اپنے ماضی سے جوڑنے میں بھی غیر معمولی کردار ادا کر رہی ہے۔
Mann Ki Baat: ’من کی بات‘ میں یورپین میتھ اولمپیاڈ گولڈ میڈلسٹ شریا مندرا کا ذکر، طالبہ اور خاندان کا وزیر اعظم سے اظہار تشکر
شریا مندرا نے کہا کہ وزیر اعظم نے نہ صرف ان کی کامیابی کا ذکر کیا بلکہ اس مقابلے کے پورے عمل کو بھی تفصیل سے بیان کیا، جس سے دیگر طلبہ کو اس کے بارے میں آگاہی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے اس سے مزید طلبہ ریاضی جیسے مضمون میں دلچسپی لینے لگیں، جو اکثر مشکل سمجھا جاتا ہے۔
PM Modi Mann Ki Baat: ’من کی بات‘ میں ذکر کے بعد پردیپ چکرورتی کا وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر
وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں بانس سے متعلق قوانین میں کی گئی تبدیلیوں کے مثبت اثرات پر بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بانس سے متعلق صنعتیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ اسی ضمن میں انہوں نے جنوبی تریپورہ کے پردیپ چکرورتی اور گومتی ضلع کے بیجوئے سوتردھار کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان افراد نے نئی پالیسیوں کو ایک موقع کے طور پر اپنایا اور اپنی محنت سے کاروبار کو آگے بڑھایا۔
Kutch’s Flamingo City: ’من کی بات‘: فلیمنگو پرندوں کے تحفظ، جنگلی حیات اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی پر وزیراعظم کا خصوصی زور
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ فلیمنگو جیسے پرندے قدرتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قدرتی مقامات نہ صرف حیاتیاتی تنوع کو فروغ دیتے ہیں بلکہ سیاحت اور مقامی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ اپنے خطاب میں نریندر مودی نے شمال مشرقی ہندوستان کو ’’اشٹ لکشمی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ قدرتی خوبصورتی اور صلاحیتوں سے بھرپور ہے۔
Mann Ki Baat: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے پیغامات کی بتائی اہمیت، چلی کی ایک تنظیم کے کام کو سراہا
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج دنیا جس طرح کے تناؤ اور تنازعات سے گزر رہی ہے، ایسے وقت میں بدھ کے خیالات اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں، کیونکہ یہ انسان کو سکون، صبر اور ہمدردی کا راستہ دکھاتے ہیں۔
Mann Ki Baat: ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریاضی اولمپیاڈ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کی ستائش
وزیراعظم نے بتایا کہ ہر سال تقریباً 6 لاکھ طالبات اس پروگرام میں حصہ لیتی ہیں اور وقت کے ساتھ اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بیٹیوں میں سائنسی اور تعلیمی مقابلوں کے لیے دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Mann Ki Baat: من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا-’ ملک کی تعمیر میں سول نیوکلیئر پروگرام کا اہم کردار‘
وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز سول نیوکلیئر پروگرام کے ذکر سے کیا اور کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سائنس کو ملک کی ترقی سے جوڑ کر دیکھا ہے۔ اسی سوچ کے تحت ہمارے سائنسدان اس پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
Who is Amit Singh Rana: من کی بات: کون ہیں امت سنگھ رانا، جن کے کام کی وزیر اعظم مودی نے کی تعریف
اتر پردیش کے شہر کانپور کے رہنے والے امت سنگھ رانا اس وقت امرتسر میں مقیم ہیں۔ امت قدیم مخطوطات کا سروے اور تحقیق کرکے انہیں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں ان کے مخطوطات سے متعلق کام کی تعریف کی۔





