Bharat Express

Mann Ki Baat Program: وزیر اعظم مودی کی’من کی بات‘ کا لوگوں پر ہوا گہرا اثر، جانئے لوگ کیسے ہوئے متاثر

ریسرچ کے مطابق، اس پروگرام کو سننے کے بعد 60 فیصد لوگوں میں قوم کی تعمیر کا جذبہ پیدا ہوا۔ وہیں 63 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اسے سننے کے بعد ان کا حکومت کے تئیں رویہ مثبت نظرآیا۔

وزیر اعظم مودی۔ (فائل فوٹو)

وزیراعظم نریندرمودی کے مقبول پروگرام ’من کی بات‘ سے متعلق ایک تحقیق سامنے آئی ہے۔ پرساربھارتی نے یہ مطالعہ آئی آئی ایم روہتک سے کروائی ہے۔ اس ریسرچ میں کئی دلچسپ چیزیں سامنے آئی ہیں۔ پرسار بھارتی نے یہ مطالعہ ہندی کے ساتھ ساتھ کئی علاقائی زبانوں میں کرائی۔ واضح رہے کہ 30 اپریل کو’من کی بات‘ کا 100واں پروگرام نشرہوگا۔ اس مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ اب تک 100 کروڑ یعنی ایک ارب لوگ ’من کی بات‘ پروگرام کو کم ازکم ایک بار سن چکے ہیں۔ وہیں 23 کروڑ لوگ اسے مستقل طور پرسنتے آئے ہیں۔

ریسرچ میں یہ بات نکل کرسامنے آئی ہے، اس کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے 96 فیصدی لوگ وزیراعظم مودی کے مقبول پروگرام کے بارے میں جانتے ہیں۔ ریڈیو میں 17.6 فیصد لوگ ’من کی بات‘ کو سنتے ہیں۔ وہیں موبائل پراسے سننے والوں کی تعداد 37.6 فیصد ہے۔ اس کےعلاوہ ٹی وی پر تقریباً 44.7  فیصد لوگ اسے دیکھتے ہیں۔ اس ریسرچ میں 15 سال یا اس سے اوپر کے لوگوں کو شامل کیا گیا۔

اس میں پتہ چلا کہ اس پروگرام کو 65 فیصد لوگ ہندی میں اور 18 فیصد لوگ انگریزی میں سنتے ہیں۔ اس سروے میں 10,003  لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ اس سروے کو ملک کے ایسٹ (مغرب)، ویسٹ (مغرب)، نارتھ (شمال) اور ساؤتھ (جنوب) زون میں کیا گیا۔ ہرزون سے 2500 لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔

لوگوں پر کیا پڑا اثر؟

اس مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی کہ وزیراعظم کے ’من کی بات‘ پروگرام نے لوگوں کو کافر متاثرکیا۔ اس پروگرام کو سننے کے بعد 60 فیصد لوگوں میں قوم کی تعمیرکے لئے جذبہ پیدا ہوا۔ وہیں 63 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اسے سننے کے بعد ان کا حکومت کے تئیں رویہ مثبت ہوا۔ ’من کی بات‘  کا ملک کے عوام پر کتنا گہرا اثرپڑا، اسے آپ اس سے سمجھ سکتے ہیں کہ 55 فیصد لوگوں نے ذمہ دارشہری بننے کی بات کہی۔ 58 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سے ان کی طرز زندگی میں سدھارہوا۔

Also Read