
کولکاتا نائٹ رائیڈرس بنام پنجاب کنگس کے درمیان 26 اپریل کو مقابلہ کھیلا جا رہا تھا، لیکن بیچ میچ میں بارش نے دستک دی اور مقابلہ منسوخ ہوگیا۔ امپائر نے کافی دیر تک بارش رکنے کا انتظار کیا، لیکن وقت پر بارش نہیں رک سکی۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ ملے۔ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے پنجاب کو نقصان پہنچا ہے۔ کیونکہ پنجاب کنگس کا پلڑا اس میچ میں بھاری تھا۔
پنجاب نے بتایا تھا ہمالیائی اسکور
اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب کنگس نے شاندار کھیل دکھایا تھا۔ سلامی بلے باز پریانش آریہ اور پربھ سمرن سنگھ نے پہلے وکٹ کے لئے سنچری کی شراکت نبھائی۔ دونوں نے کمال کی شروعات کرتے ہوئے 120 رنوں کی شراکت نبھائی تھی۔ پریانش نے 35 گیندوں میں 8 چوکے اور 4 چھکے کی مدد سے 69 رن بنائے تھے، جبکہ پربھ سمرن سنگھ نے 49 گیندوں میں 6 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 83 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد کپتان شرے یس ایئر نے بھی 16 گیندوں میں 25 رن بنائے۔ حالانکہ اس کے بعد پنجاب کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگ نہیں کھیل سکا۔ پنجاب نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے تھے۔
کیسی رہی کولکاتا کی شروعات
پنجاب کنگس کے 202 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا نے پہلے اوور میں 7 رن بنائے، لیکن اس کے بعد بارش آگئی، جس کی وجہ سے امپائرنے کھیل روکنے کا فیصلہ کیا۔ پھر بعد میں بارش کی وجہ سے مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ ملے۔ رحمان اللہ گرباز ایک اور سنیل نرائن 4 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔
PBKS VS KKR : MATCH ABANDONED DUE TO RAIN 🌧 😑 😢 pic.twitter.com/viJU7EJxVk
— Gurlabh Singh (@gurlabhsingh610) April 26, 2025
کولکاتا کے گیند باز رہے بری طرح ناکام
پنجاب کنگس کے سلامی بلے بازوں کے آگے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا گیند بازی محکمہ بکھرگیا۔ تقریباً سبھی گیند باز پنجاب کو پہلا جھٹکا وقت پر نہیں دے پائے۔ ویبھو ارورہسب سے کامیاب گیند بازرہے۔ انہوں نے 4 اوور میں 34 رن خرچ کرکے 2 بلے بازوں کو شکار بنایا۔ جبکہ ورون چکوورتی اور آندرے رسیل کو 1-1 کامیابی ملی۔ رات کے تقریباً 11 بجے امپائروں نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یعنی اس کی وجہ دونوں ٹیم کو پوائنٹس تقسیم کرنے پڑگئے۔ پنجاب کنگس کوتو اس کا فائدہ ہوا اور ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں سے اٹھ کرچوتھے مقام پرپہنچ گئی۔ مگر کولکاتا نائٹ رائیڈرس 7 پوائنٹس کے ساتھ ابھی بھی ساتیوں مقام پر ہی ہے۔ پہلے ہی پلے آف کی ریس میں پچھڑتی نظرآرہی دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو اب بچے ہوئے سبھی 5 میچ ہرحال میں جیتنے ہوں گے، جس کے بعد ہی ٹیم پلے آف میں پہنچ سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔