Bharat Express DD Free Dish

Mohammad Shami

انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں ہارنے کے بعد سابق کرکٹر سنجے مانجریکر نے ٹیم انڈیا کو جم کر پھٹکار لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد شمی-محمد سراج کی حمایت میں آکرکہا کہ محمد سراج نے انگلینڈ کی پچوں پر انگلینڈ کی بلے بازی کو تباہ وبرباد کردیا تھا۔ دوسری طرف محمد شمی ڈومیسٹک (گھریلو) کرکٹ میں مسلسل اپنی قابلیت ثابت کرتے رہے ہیں۔ سابق کرکٹر نے منیجمنٹ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بیک اپ گیند بازوں کی پٹائی ہورہی ہو، تونوجوان گیند بازوں کو موقع دینے کے بہانے سینئر کھلاڑیوں کو باہر کرنا سمجھداری نہیں ہے۔

محمد شامی مارچ 2025 کے بعد سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 9 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ فی الحال شامی گھریلو میچوں میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ رانجی ٹرافی میں انہوں نے اتراکھنڈ کے خلاف 7 وکٹیں اور گجرات کے خلاف 8 وکٹیں حاصل کیں۔ مداحوں کو جلد ہی ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا انتظار ہے۔

محمد شمی کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں نہیں منتخب کیا گیا۔ ٹیم انڈیا میں محمد شمی کو نہ منتخب کرنے پر اس تیز گیند باز نے اب چیف سلیکٹر کو زبردست جواب دیا ہے۔

محمد شمی نے کچھ ماہ پہلے ہی ٹیم انڈیا کوچمپئنز ٹرافی 2025 کا خطاب جتانے میں اہم کردارادا کیا تھا۔ مگراس کے بعد خراب فارم اورفٹنس کی وجہ سے وہ انگلینڈ دورے کے لئے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تصویرکے ساتھ کہا کہ ٹیم انڈیا کے گیند بازمحمد شمی سے آج لکھنؤ واقع سرکاری رہائش گاہ پرخیرسگالی ملاقات ہوئی۔ وہیں محمد شمی نے بھی اس ملاقات کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔

محمد شمی نے اپنے ریٹائر منٹ سے متعلق چھپنے والی نیوزکا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا، ”بہت اچھا، شاباش مہاراج! اپنی نوکری کے دن بھی گِن لو کتنے بچے ہوئے ہیں۔ بعد میں ہمارا دیکھ لیں۔ آپ جیسے لوگوں نے ہی ہمارا بیڑا غرق کررکھا ہے۔ مستقبل سے متعلق کبھی تواچھا بول لیا کریں۔ آج کی سب سے خراب اسٹوری! ساری!۔“

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ اس معاملے میں محمد شامی کے بھائی حسیب نے امروہہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔ واقعے کے حوالے سے امروہہ سائبر سیل میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی کا گاؤں امروہہ کا سہس پور علی نگر ہے۔ محمد شامی کی بھابھی نور صبا اس وقت گاؤں کی سربراہ(گرام پردھان) ہیں۔ اب اس فراڈ کے انکشاف کے بعد ان پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ڈی ایم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آئی پی ایل کا سیزن اس بار 22 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ سیزن شروع ہونے سے پہلے بی سی سی آئی نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ممبئی کے کرکٹ سینٹرمیں کپتانوں اورٹیم منیجرکی میٹنگ کے دوران ان نئے ضوابط کا اعلان کیا گیا۔

دبئی میں ٹیم انڈیا کے لئے چمپئن ٹرافی میں شاندار گیند بازی کررہے محمد شمی کے روزہ نہیں رکھنے پربیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ بریلی میں مولانا شہاب الدین نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔