یوپی کے امروہہ میں منریگا اسکیم کے ذریعے کی جارہی دھوکہ دہی کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اس انکشاف کے بعد حکام پر ایک بار پھر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم اس بار محمد شامی کی بہن اور بہنوئی کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ یہ دونوں گزشتہ تین سالوں سے مسلسل اجرت وصول کر رہے ہیں۔بھارتی کرکٹر محمد شامی کی بہن اور بہنوئی کو منریگا میں مزدوری مل رہی ہے۔ کرکٹر محمد شامی کی بہن شبینہ دستاویز پر منریگا کی مزدور ہیں۔ شامی کی بہن کے اکاؤنٹ میں 2021 سے 2024 تک پیسے مسلسل آتے رہے ہیں۔ امروہہ کے ڈی ایم ندھی گپتا وتس نے شامی کی بہن اور بہنوئی کے حوالے سے گھوٹالے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ ابھی ابھی ان کے نوٹس میں آیا ہے کہ پردھان نے اپنے ذاتی رشتہ داروں کے ذریعے اکاؤنٹ میں منریگا فنڈز جمع کرائے ہیں۔
ڈی ایم ندھی گپتا نے کہا کہ اس کی جانچ ابھی اسی منریگا کے ذریعے کی جائے گی۔ جو بھی ایسا کرے گا کسی بھی سطح پر ہو، ہم اس کی وصولی کریں گے اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ شامی بڑے کھلاڑی ہیں اور وہ کہیں دباؤ میں آتے ہیں تو ڈی ایم نے کہا کہ پہلے تحقیقات ہونے دیں، اس کے بعد سب کچھ پتہ چل جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ محمد شامی کا گاؤں امروہہ کا سہس پور علی نگر ہے۔ محمد شامی کی بھابھی نور صبا اس وقت گاؤں کی سربراہ(گرام پردھان) ہیں۔ اب اس فراڈ کے انکشاف کے بعد ان پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ڈی ایم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، اس لیے اگر گاؤں کا سربراہ ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔آپ کو بتادیں کہ منریگا اسکیم کے بی پی ایل والے مزدوروں کو حکومت کی طرف سے ہر سال سرکاری کاموں کے ذریعے 100 دن کا روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔اور اس کی اجرت بھی دی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

