Bharat Express DD Free Dish

Ramadan 2025: کرکٹرمحمد شمی کے مقدس رمضان میں روزہ نہیں رکھنے پرمولانا شہاب الدین برہم، کہی یہ بڑی بات

دبئی میں ٹیم انڈیا کے لئے چمپئن ٹرافی میں شاندار گیند بازی کررہے محمد شمی کے روزہ نہیں رکھنے پربیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ بریلی میں مولانا شہاب الدین نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔

کرکٹر محمد شمی کے روزہ نہیں رکھنے پر مولانا شہاب الدین رضوی نے سوال اٹھائے ہیں۔

Mohammad Shami in Ramzan 2025: کرکٹرمحمد شمی ان دنوں دبئی میں ہیں اور ٹیم انڈیا کی طرف سے چمپئنزٹرافی 2025 کھیل رہے ہیں۔ اس دوران رمضان کا مبارک اورمقدس مہینہ چل رہا ہے، لیکن ان کے روزہ نہیں رکھنے پراب بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ بریلی میں مولانا شہاب الدین نے کرکٹرمحمد شامی کے روزہ نہیں رکھنے پرسخت تنقید کی ہے۔ مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا کہ روزہ رکھنا اسلام میں فرض قراردیا گیا ہے۔ آپ کوبتادیں کہ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے فائنل مقابلے میں محمد شمی میدان پرپانی پیتے ہوئے دیکھے گئے تھے، جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پران کے روزہ نہیں رکھنے پرسوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

بریلی میں مولانا شہاب الدین رضوی نے کرکٹرمحمد شمی پرمقدس رمضان کے مہینے کے دوران روزہ نہیں رکھنے پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنا اسلام میں فرض قراردیا گیا ہے۔ اگرکوئی روزہ نہیں رکھتا ہے تو وہ گنہگارہے۔ روزہ نہیں رکھ کرمحمد شمی نے بھی گناہ کیا ہے۔ انہوں نے محمد شمی کونصیحت دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ شریعت کے ضوابط ہیں، ان پرعمل کرنا سبھی کی ذمہ داری ہے۔

لمبے وقت کے بعد ہوئی محمد شمی کی واپسی

دراصل، محمد شمی کی لمبے وقت کے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ تک فٹنس کی پریشانی کے سبب ٹیم سے باہررہے ہیں۔ حالانکہ واپسی کے بعد وہ ٹیم انڈیا میں مسلسل بنے ہوئے ہیں۔ چمپئنزٹرافی 2025 میں بھی انہوں نے اچھی گیند بازی کی ہے۔ محمد شمی نے اعتراف کیا کہ ہندوستان کے واحد اہم تیزگیند بازہونے کے ناطے ان پرکافی ذمہ داری ہے۔

چوٹ سے ابھرکرواپسی کرنے والے محمد شمی نے زخمی جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں چمپئنزٹرافی کے دوران ہرشت رانا یا ہاردک پانڈیا کے ساتھ نئی گیند سنبھالی ہے۔ محمد شمی نے ابھی تک ٹورنا منٹ میں 8 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 4 وکٹ سے ملی جیت کے بعد کہا کہ ’’میں اپنی لَے پھرحاصل کرکے ٹیم کے لئے زیادہ تعاون دینے کی کوشش کررہا ہوں۔ دو مخصوص تیزگیند بازٹیم میں نہیں ہیں اورمیرے اوپرزیادہ ذمہ داری ہے۔‘‘



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔