Bharat Express DD Free Dish

BCCI

اجنکیا رہانے نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا، ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن، انڈین پریمیئر لیگ کی تمام فرنچائزز، اپنے اہلِ خانہ اور اپنی اہلیہ رادھیکا سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے کیریئر کے دوران ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔

سی جے پی تحریک اور NEET پرچہ لیک تنازع پر وراٹ کوہلی، روہت شرما سمیت بھارتی کرکٹرز کی خاموشی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ جانیے، اس معاملے میں بی سی سی آئی کے قواعد کیا کہتے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم جب 19 جولائی کو لارڈس میدان پر اترے گی تو 22 سال سے چلے آرہے ہارکے قحط کا خاتمہ کرنا چاہے گی۔ دراصل، ہندوستانی ٹیم کو ونڈے میں لارڈس میدان پر آخری جیت سال 2004 میں ملی تھی۔ اس مقابلے میں روہت شرما سے اچھی اننگ کی امید ہوگی، جو گزشتہ 8 ونڈے اننگوں میں صرف ایک نصف سنچری لگا پائے ہیں۔

بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی مبینہ طور پر روہت شرما کو ون ڈے ٹیم سے باہر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال کو اوپنر کے طور پر تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تاکہ مستقبل کے لیے ٹیم کا مضبوط کمبینیشن بنایا جا سکے۔

 سال 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد روہت شرما سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی تھی، جس کے بعد سے ہی ان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اب تازہ رپورٹس نے ان خدشات کو مزید تقویت دے دی ہے۔ شائقین کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا لارڈز میں کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے روہت شرما کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوگا یا نہیں۔

 ہندوستانی ٹیم اسی سال دسمبر میں نیپال کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) کے پریسیڈنٹ چتربہادرچند، سی اے این کے سکریٹری پارس کھڑکا اور بی سی سی آئی سکریٹری دیوجیت سیکیا کے درمیان میٹنگ کے بعد دوطرفہ سیریز پر فیصلہ لیا گیا۔

زمبابوے دورے پرٹیم انڈیا کے ساتھ چیف کوچ گوتم گمبھیرنہیں جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی جگہ وی وی ایس لکشمن ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ بی سی سی آئی نے مصروف پروگرام کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔

ہندوستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا میچ 19 سے 19 اگست کے درمیان گالے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اورآخری ٹسٹ 23 سے 27 اگست کے درمیان کولمبومیں ہوگا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق، دونوں ہی ٹسٹ صبح 10 بجے سے شروع ہوں گے۔ ہندوستان کی سینئر ٹیم کے دورے سے پہلے اے ٹیم پہلے سے ہی 2 فرسٹ کلاس میچوں کے لئے سری لنکا دورے پرموجود ہے۔ پہلا میچ ڈرا پرختم ہوا۔ دوسرا مقابلہ گالے میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ وراٹ کوہلی اورجسپریت بمراہ کو ٹیم میں موقع دیا ہے۔ ہاردک پانڈیا اس ٹیم سے بھی باہرہیں، جوچمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد کوئی ونڈے میچ نہیں کھیلے ہیں۔

ریاستی حکام کے مطابق سورو گنگولی کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ ریاستی سکیورٹی ایجنسیوں اور متعلقہ اداروں نے لیا۔ اس جائزے میں ان کی عوامی مصروفیات، خطرات کی نوعیت اور موجودہ حالات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ گنگولی کو اب زیڈ زمرے کی سکیورٹی کی ضرورت نہیں رہی، جس کے بعد ان کی حفاظت کو ایک درجے کم کرتے ہوئے وائی کیٹیگری میں منتقل کر دیا گیا۔