Bharat Express

Mumbai Police

فائرنگ معاملے میں ملزم انوج تھاپن کی خود کشی معاملے میں سلمان خان کو راحت ملی ہے۔ اداکار کے حق میں اب بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔ اب ملزم کی ماں کو عرضی سے سلمان خان کا نام واپس لینا ہوگا۔

یہ واقعہ گزشتہ رات ممبئی کے وکرولی میں پیش آیا جب ایک 10 سالہ لڑکا اپنے سکیورٹی گارڈ والد کو کھانا دینے گیا تھا اور شدید بارش کی وجہ سے بچہ اپنے والد کے ساتھ تھا۔ اس دوران زیر تعمیر عمارت (G+5) کا ایک حصہ باپ بیٹے پر گرا جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

سپراسٹار سلمان خان فائرنگ معاملے میں ایک بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ ممبئی پولیس مسلسل اس معاملے میں اپنی جانچ کر رہی ہے۔ ایسے میں ان کے ہاتھ 4 شوٹرس لگے ہیں، جن کا لنک سلمان خان کے گھر پرہوئی فارئنگ والے معاملے سے جڑا ہے۔ نوی ممبئی پولیس نے ان چاروں شوٹرس کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

پرویز کے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد لیلیٰ اور اس کے خاندان کے کنکال اگت پوری کے ایک فارم ہاؤس سے برآمد ہوئے۔ پرویز نے پولیس کو بتایا تھا کہ لیلیٰ چھٹی منانے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اگت پوری فارم ہاؤس گئی تھی۔

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ساکی ناکا پولیس ٹیم نے جودھ پور میں ایم ڈی ڈرگز فیکٹری کا سراغ لگایا اور وہاں سے تقریباً 107 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئیں۔ اس کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہاکہ ہم مزید تفتیش کررہے ہیں ۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ معاملے میں ایک ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ وہی شخص ہے، جس پر شوٹروں کو ہتھیار دلوانے کا الزام ہے۔ ملزم کی شناخت انوج تھاپن کے طور پر ہوئی ہے۔

افسر نے بتایا کہ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس معاملے میں مبینہ شوٹروں کو ہتھیار کہاں سے فراہم کیے گئے۔ اہلکار کے مطابق تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ بشنوئی گینگ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں دہشت پھیلانا چاہتا ہے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر 14 اپریل کی صبح فائرنگ ہوئی تھی۔ دو شخص بائیک پرآئے تھے اوران کے گھر پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ قرض دینے اور شوگر مل کو بیچنے کے عمل میں بینک کو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے کہا کہ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد کنٹرول روم نے فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ اسے معاملے سے آگاہ کیا۔ اسی وقت، جمعہ (19 اپریل) کو غازی آباد، اتر پردیش سے ایک 20 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا۔