Bharat Express

Salman Khan House Firing Case: سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی ایسے رچی گئی تھی سازش، ملزمین کے پاس تھیں 40 گولیاں، 3 بار بدلے تھے کپڑے

سلمان خان کے گھر کے باہر 14 اپریل کی صبح فائرنگ ہوئی تھی۔ دو شخص بائیک پرآئے تھے اوران کے گھر پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔

Salman Khan House Firing Case: سلمان خان کے گھرکے باہرفائرنگ کرنے کے معاملے میں گرفتار2 ملزمین کوجمعرات کوعدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے ساگرپال اور وکی گپتا کوعدالت میں پیش کیا اوران کی 4 دنوں کی حراست کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس کو29 اپریل تک دونوں ملزمین کی حراست میں مل گئی ہے۔

کرائم برانچ نے عدالت میں کہا کہ واردات کو انجام دینے کے بعد دونوں ملزمین نے اپنے کپڑے تین باربدلے تھے۔ انہوں نے اپنا حلیہ بھی بدلنے کی کوشش کی، تاکہ وہ پہچانے نہ جاسکے۔ پولیس نے عدالت میں مزید بتایا کہ دونوں ملزمین کے پاس کل 40 گولیاں تھیں، جس میں سے 5 فائرنگ میں استعمال کی گئی۔ 17 برآمد کی گئی ہیں اورباقی 18 گولیوں کی تلاش جاری ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ان کی اقتصادی مدد کون کررہا تھا۔ اس کی جانچ بھی کرنی ہے۔

سلمان خان سے نہیں تھی کوئی دشمنی

سرکاری وکیل نےعدالت میں کہا کہ یہ دونوں ملزم بہارکے رہنے والے ہیں۔ ایسے میں ان دونوں کوکون فائننس کررہا تھا؟ ہمیں یہ پتہ لگانا ہے۔ ان دونوں کی سلمان خان سے کوئی دشمنی نہیں تھی توان دونوں نے ان کے گھرپرفائرنگ کیوں کی۔ انہیں کون اورکیسے حکم دے رہا تھا، یہ پتہ لگانا ہے۔ راجستھان، پنجاب، ہریانہ سے آخر کون ان کے رابطے میں ہے اورکیسے۔ جو رابطے میں ہے، ان کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، یہ جاننا ضروری ہے۔

ملزمین کے پاس دو موبائل تھے۔ ایک موبائل ہمیں ملا ہے، دوسرے کی تلاش کر رہے ہیں۔ ملزم موبائل کا استعمال کرکے تیسرے کسی شخص کے رابطے میں تھے۔ یہ لوگ کسی وائی فائی کا استعمال کرکے انٹرنیٹ چلا رہے تھے۔ اس کی بھی جانچ کرنی ہے۔ وہیں ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم جانچ میں تعاون کررہے ہیں۔ انہیں جتنا معلوم تھا وہ سب پولیس کو بتایا ہے۔ اس وجہ سے انہیں جیل حراست میں بھیج دیا جائے۔

انمول بشنوئی کے خلاف ایل اوسی جاری کرنے کی درخواست

واضح رہے کہ اس معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے مرکزی وزارت داخلہ کو خط لکھ کرگینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف ایل اوسی جاری کرنے کی درخواست دی۔ انمول بشنوئی نے سلمان خان کے گھرکے باہرجس دن فائرنگ ہوئی، اس کے کچھ گھنٹوں کے بعد اس کی ذمہ داری فیس بک پربنے ایک اسی کے نام کی پروفائل کے ذریعہ سے لی تھی۔

 بھارت ایکسپریس۔