Bharat Express

Anmol Bishnoi

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول کو امریکہ سے بھارت کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

قتل کا اعتراف کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والا یہ ہینڈل لارنس گینگ نے پہلے کبھی استعمال نہیں کیا۔ لارنس بشنوئی کا انداز یہ رہا ہے کہ انمول بشنوئی، گولڈی برار یا گینگ کا کوئی مضبوط رکن ایسی پوسٹ لگا کر ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ یہ جانچ کا رخ موڑنے کی شرارت بھی ہوسکتی ہے۔

14 اپریل کو سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ اس معاملے میں کرائم برانچ نے اب تک وکی گپتا، ساگر پال، انوج تھاپن، سونو بشنوئی، رفیق چودھری کو گرفتار کیا ہے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر 14 اپریل کی صبح فائرنگ ہوئی تھی۔ دو شخص بائیک پرآئے تھے اوران کے گھر پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس جلد ہی لارنس کی تحویل میں لے سکتی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کی کرائم برانچ نے ایف آئی آر میں آئی پی سی کی دفعہ 506 (2) (موت کی دھمکی یا سنگین چوٹ کے ساتھ مجرمانہ دھمکی) اور 201 (ثبوت کو غائب کرنا یا مجرم کو بچانے کے لئے غلط معلومات دینا) شامل کیا ہے۔

انمول بشنوئی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل کے نام لکھے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ممبئی میں داؤد اور چھوٹا شکیل کا غلبہ ہے۔ ان کے نام پر بھتہ خوری کا پورا سنڈیکیٹ چلایا جاتا تھا اور آج بھی ان کا خوف ہے۔