Bharat Express DD Free Dish

Lawrence Bishnoi Gang: سلمان خان کے قریبی لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے بشنوئی گینگ، بابا صدیقی ہی نہیں اور بھی کئی لوگ ہٹ لسٹ میں

25 نومبر 2023 کو پنجابی گلوکار گپی گریوال کے کینیڈین بنگلے پر فائرنگ ہوئی تھی۔ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی تھی، جس میں لارنس بشنوئی کے نام سے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ‘آج گپی گریوال کے بنگلے میں فائرنگ کروائی گئی۔

سلمان خان کے قریبی لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے بشنوئی گینگ، بابا صدیقی ہی نہیں اور بھی کئی لوگ ہٹ لسٹ میں

Lawrence Bishnoi Gang: ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور اجیت پوار دھڑے کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کے قتل نے سنسنی مچا دی ہے۔ اس حملے میں دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد بھی یہ سوال برقرار ہے کہ کیا لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کے قریبی لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے؟ اس سے پہلے بھی سلمان کے کچھ دوستوں پر حملے ہو چکے ہیں جن میں پنجابی گلوکار اے پی ڈھلو اور گپی گریوال بھی شامل ہیں۔

25 نومبر 2023 کو پنجابی گلوکار گپی گریوال کے کینیڈین بنگلے پر فائرنگ ہوئی تھی۔ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی تھی، جس میں لارنس بشنوئی کے نام سے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ‘آج گپی گریوال کے بنگلے میں فائرنگ کروائی گئی۔ سلمان خان کو بہت بھائی بھائی کرتا رہتا ہے۔ اپنے اس بھائی کو بول کہ تجھے بچائے۔تجھے وہم ہو گیا ہے کہ داؤد تجھے بچائے گا، لیکن ہم سے کوئی بھی تجھے بچا نہیں پائے گا۔ سدھو موسے والا کو مارنے کے بعد تونے بہت اوور ایکٹنگ کی تھی۔ تجھے یہ  ٹریلر دکھایا ہے۔ جلدی ہی پوری فلم بھی دکھانا ہے۔”

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read