Bharat Express

Kunal Kamra controversy: پولیس نے کنال کامرا کے متنازعہ شو میں شرکت کرنے والوں کو بھی بھیجا نوٹس

ممبئی پولیس نے مزاحیہ اداکار کنال کامرا کے اس اسٹینڈ اپ کامیڈی شو میں شرکت کرنے والوں کو بھی نوٹس بھیجے ہیں.

کنال کامرا کے حالیہ متنازعہ کامیڈی شو کے سلسلے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ٹائمس آف آنڈیا کی خبر کے مطابق ممبئی پولیس نے مزاحیہ اداکار کنال کامرا کے اس اسٹینڈ اپ کامیڈی شو میں شرکت کرنے والوں کو بھی نوٹس بھیجے ہیں جس میں کامرا نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر تنقید کی تھی۔ اخبار نے انڈین پولیس سروس کے افسر سے وکیل بنے وائی پی سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں حاضرین کے ارکان کو طلب کرنا لازمی نہیں ہے کیوں کہ الیکٹرانک ثبوت دستیاب ہیں۔

23 مارچ کو کامرا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انھوں نے ہندی فلم کے ایک گانے کا طنزیہ ورژن پیش کرتے ہوئے شندے پر تنقید کی تھی۔ مزاحیہ اداکار نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف 2022 کی بغاوت اور مہاراشٹر میں آنے والے سیاسی بحران کا ذکر کرتے ہوئے شندے کو ’’غدار‘‘ کہا۔ لیکن کامرا نے شندے کا نام نہیں لیا۔

اس معاملے میں کامرا کے خلاف کئی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ تاہم جمعہ کے روز مدراس ہائی کورٹ نے اس معاملے میں کامرا کو 7 اپریل تک عبوری پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم کے ایک دن بعد شندے سینا کے کارکنوں کی طرف سے درج کردہ شکایات کی بنیاد پر تین اور ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ ناقدین نے کامرا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم کامرا نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read