Bharat Express DD Free Dish

Saudi Arabia imposes visa ban for 14 countries: سعودی عرب نے ہندوستان، پاکستان سمیت 14 ممالک پر ویزا پابندی کردی عائد،مشکل میں پھنس گئے زائرین

ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سعودی حکومت نے بیشتر ممالک کوباضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔

سعودی عرب نے حج سیزن میں ہندوستان ،پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پابندی حج سیزن کے دوران عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر لگائی گئی ہے۔فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق شامل ہیں۔نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، چیمن بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ عارضی ویزا پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔سعودی حکومت نے ہندوستان اور پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن فہرست میں شامل ہیں۔اس پابندی کی بنیادی وجہ حج مبارک کا مقدس سیزن ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں کے عازمین حج سعودی عرب پہنچتے ہیں اس دوران اگر عام عوام کیلئے بھی عمرے کا دروازہ کھولا رکھا جائے تو حج کا انتظام درہم برہم ہوسکتا ہے، اس لئے ہر سال حکومت کی جانب سے ایسا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سعودی حکومت نے بیشتر ممالک کوباضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کردی ہے۔بصورت دیگر کارروائی کا انہیں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔