
کنال کامرا کو نہیں ملی مہلت
مہاراشٹرکے تھانے ضلع میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے خلاف شیوسینا سربراہ اورنائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کومبینہ طورپربدنام کرنے کے لئے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے اس بات کی جانکاری شیئرکی۔ کنال کامرا پرپیر کے روز ڈومبیولی پولیس تھانے میں شیوسینا کے ایک عہدیدارنے شکایت درج کرائی ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 356(2) کے تحت ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شیوسینا کے عہدیداروں نے سوشل میڈیا پرایک لنک کھولا، جس میں شندے کے خلاف توہین آمیزویڈیوکلپ موجود تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ کنال کامرا نے ممبئی کے ایک ہوٹل کے تہہ خانے میں ایک اسٹوڈیومیں اپنے شو کے دوران شندے کونشانہ بناتے ہوئے اپنے غدارمذاق سے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا، جوکہ 2022 میں شیوسینا کی تقسیم کے تناظرمیں ہے۔ اس معاملے میں کنال کامرا کے وکیل نے پولیس سے وقت مانگا ہے۔
کنال کامرا کی مخالفت کررہے ہیں شیوسینا کے کارکنان
مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پر کنال کامرا کا تبصرہ اور پیروڈی گانے کے سبب شیوسینا کے کارکنان نے پُرتشدد ردعمل ظاہرکیا ہے اوراتوارکوان کے اسٹوڈیومیں توڑپھوڑ بھی کی۔ ممبئی پولیس نے مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے لئے شیوسینا رکن اسمبلی کی شکایت پرکامیڈین کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں انفرادی طور پر پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے کھارعلاقے میں ہیبیٹیٹ اسٹوڈیو میں توڑ پھوڑکرنے کے لئے 40 شیوسینک کارکنان کے خلاف معاملہ درج کیا۔ اس معاملے میں پیرکو 12 کارکنان کوگرفتارکیا گیا، لیکن مقامی عدالت نے سبھی کو اسی دن ضمانت بھی دے دی۔
— Kunal Kamra (@kunalkamra88) March 25, 2025
کنال کے وکیل نے مانگا وقت
ایکناتھ شندے معاملے میں ایف آئی آردرج ہونے کے بعد کنال کے وکیل نے پولیس سے بات چیت کی ہے اوران سے 7 دنوں کا وقت مانگا ہے۔ کنال کامرا کو پولیس نے اس معاملے میں اپنا بیان درج کرنے کے لئے بلایا تھا، لیکن کنال پہنچ نہیں سکے۔ فی الحال کنال کامرا کے وکیل نے پولیس سے وقت دینے کی گزارش کی اور پولیس قانونی صلاح لینے کے بعد آگے کی کارروائی کرے گی۔ اسی درمیان کنال نے منگل کے روزشیوسینا کی مخالفت میں ایک اورپیروڈی شیئرکی ہے۔ یہ ہم ہوں گے کامیاب گانے کے طرز پرہے اوراس میں کنال نے ملک کے موجودہ حالات پربات کرتے ہوئے لیڈران پرطنزکیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔