Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی اسی ہفتے الیکشن کے لئے پہلی فہرست جاری کرسکتی ہے۔ 

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے 29 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کی ہے۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سبھی پارٹیوں نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے لئے سبھی پارٹیاں زبردست محنت کررہی ہیں۔ جہاں ایک طرف عام آدمی پارٹی نے دہلی کی 70 کی 70 سیٹوں پراپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس نے بھی اپنی پہلی فہرست میں 21 امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں، دوسری طرف بی جے پی بھی اپنی پہلی فہرست اسی ہفتے جاری کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بی جے پی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ اسی ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ بی جے پی اپنے کچھ سابق اراکین پارلیمنٹ کو اسمبلی الیکشن میں ٹکٹ دے سکتی ہے۔ نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے سابق رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما کا اروند کیجریوال کے خلاف الیکشن لڑنا طے مانا جا رہا ہے۔

بی جے پی نے کیا غوروخوض

عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے کچھ سینئرلیڈران کوبی جے پی ٹکٹ دینے کا خاکہ تیارکرچکی ہے۔ پہلے ان لیڈران کو پارٹی میں شامل کرایا جائے گا اورپھرانہیں امیدواربنایا جائے گا۔ دہلی اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوسکتا ہے۔ بی جے پی اس سے پہلے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ پارٹی نے ہراسمبلی سیٹ کا سروے پورا کرلیا ہے۔ ہراسمبلی سیٹ پر تین ممکنہ امیدواروں کے ناموں کا پینل تیار کیا ہے۔ بی جے پی کے ابھی 8 رکن اسمبلی ہیں، ان میں سے کچھ کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔

حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے کیلاش گہلوت، راجکمار چوہان، اروندرسنگھ لولی، راج کمارآنند جیسے لیڈران کوٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔ دہلی بی جے پی کے ریاستی صدرویریندرسچدیوا کوبھی انتخابی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔ دہلی میں بی جے پی اپنے اتحادیوں جے ڈی یواورایل جے پی کو بھی ٹکٹ دے سکتی ہے۔

اروند کیجریوال کی خواتین پرخاص توجہ

عام آدمی پارٹی نے بھی دہلی اسمبلی الیکشن جیتنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے خواتین پرخاص توجہ مرکوزکررکھی ہے اورمہیلا سمّان یوجنا اورسنجیونی یوجنا کے تحت ہرماہ خواتین کو2100 روپئے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی نے اس باراپنے کئی موجودہ اراکین اسمبلی کے ٹکٹ کاٹ کرنئے چہروں کومیدان میں اتارچکی ہے۔ پارٹی نے اس بارنئے چہروں کوموقع دیا ہے۔ ساتھ ہی دوسری پارٹیوں سے آئے لیڈران کو ٹکٹ دیا ہے۔