Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025: کانگریس-بی جے پی کوساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہئے، اروند کیجریوال نے پانی کے بل سے متعلق کیا بڑا اعلان

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے پانی کے بل سے متعلق بی جے پی پرتنقید کی۔ ساتھ ہی اروند کیجریوال نے کانگریس اور بی جے پی سے متعلق کہا، ان دونوں کوایک ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دینا چاہئے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پانی کے بل سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی میں الیکشن قریب آگئے ہیں۔ اسی درمیان سبھی پارٹیاں الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔ ساتھ ہی ایک دوسرے پر الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے 4 جنوری کو پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی پرکئی الزام لگائے۔ ساتھ ہی اروند کیجریوال نے کہا کہ کانگریس-بی جے پی کوساتھ مل کرالیکشن لڑنے کا اعلان کردینا چاہئے۔

اروند کیجریوال نے بی جے پی پرالزام لگایا کہ جب وہ جیل گئے، اس کے بعد سے لوگوں کے پانی کے بل غلط آنے لگے، جن لوگوں کے بل غلط آئے ہیں، ان کو بل بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ الیکشن جیتنے کے بعد ان کے بل صحیح کئے جائیں گے اورمعاف کئے جائیں گے، اب الیکشن جیتنے کے بعد غلط بل پربات کریں گے۔

بی جے پی پرلگائے کئی الزام

اروند کیجریوال نے غلط بلوں سے متعلق کہا، 12 لاکھ سے زیادہ فیملی کے بل نہیں آتے تھے اور مفت تھے، لیکن میں جب جیل گیا تب ان لوگوں نے پتہ نہیں کیا کیا کہ بل غلط آنے لگے۔ آج اعلان کرتا ہوں کہ جن کے بل غلط آئے ہیں، وہ بل جمع نہیں کریں۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت آتی ہے تو ان کے سارے بل معاف کئے جائیں گے۔

کانگریس-بی جے پی سے متعلق کہی یہ بڑی بات

اسی درمیان کیجریوال نے کانگریس اور بی جے پی پرایک ساتھ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کو رسمی طور پر اعلان کردینا چاہئے کہ ہم ساتھ میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ گزشتہ 10 سال میں بی جے پی نے کوئی کام نہیں کیا، لوگوں کو گالیاں دے کرکام چلا رہے ہیں، آنے والے سال میں اور اچھی گالیاں دیں گے۔ بل کی ڈیٹیل (تفصیل) الیکشن کے بعد بتائیں گے کہ کس طرح سے غلط آرہے ہیں۔ وہیں، کانگریس پر بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ کانگریس کو عوام نے سنجیدگی کے ساتھ لینا بند کردیا ہے، کچھ صحافی ہی ان کو اہمیت دے رہے ہیں۔

بی جے پی سے متعلق اروند کیجریوال نے کہا کہ ابھی تک تو بی جے پی کے پاس نہ کوئی وزیراعلیٰ کا چہرہ ہے، نہ کوئی نیریٹیو ہے اورنہ دہلی سے متعلق کوئی وژن ہے کہ وہ کیا کریں گے۔ 10 سال میں انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ جہاں ایک طرف دہلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی نے 70 کی 70 سیٹوں پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور وزیراعلیٰ آتشی کالکاجی اور اروند کیجریوال خود نئی دہلی سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ وہیں، دوسری طرف بی جے پی نے آج یعنی ہفتہ کو اپنی پہلی فہرست الیکشن کے لئے جاری کی ہے۔ بی جے پی نے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ اب تک کانگریس بھی ابھی کئی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read