عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی پر بڑا پلٹ وار کیا ہے۔
Delhi Assembly Election 2025: دہلی میں جمعہ (3 جنوری) وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کنوینر اروند کیجریوال پر جم کرحملہ بولا۔ وہیں اس کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیراعظم مودی پر پلٹ وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے ذریعہ زبردست اکثریت سے ملی حکومت کو وزیراعظم موی نے گالی دینے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرپانچ ہزارمحلہ کلینک بنوائے ہوتے توعام آدمی پارٹی کو کوئی نہیں پوچھتا۔
پریس کانفرنس کے دوران اروند کیجریوال نے کہا، “آج وزیراعظم مودی دہلی آئے تھے۔ 43 منٹ کی تقریر کی، جس میں زیادہ وقت تک ہمیں اور دہلی والوں کو گالی دیتے رہے۔ 2015 میں دہلی کے لوگوں نے دوحکومتیں منتخب کی تھیں۔ کچھ موضوع ایک حکومت کے ماتحت آتے ہیں، کچھ دوسری حکومت کے۔ مرکزمیں بی جے پی اوردہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی۔ 10 سال میں ہم نے اتنے کام کئے کہ بتانے میں کچھ گھنٹے لگ جائیں گے۔ تاہم جو بی جے پی کی حکومت منتخب کی تھی، اس نے ایک بھی ایسا کام نہیں کیا، جواپنے 43 منٹ کے خطا میں گنا سکتے۔ اس سے آج دہلی والوں کو صرف گالی دے کرگئے۔”
प्रधानमंत्री जी ने आज दिल्ली के लोगों को ख़ूब गालियाँ दीं। प्रधानमंत्री जी, दिल्ली के लोगों का जवाब भी सुनिए- l @ArvindKejriwal जी की Press Conference l LIVE https://t.co/qOjXQP80ir
— AAP (@AamAadmiParty) January 3, 2025
انہوں نے یہ بھی کہا، “دہلی نصف ریاست (ہاف اسٹیٹ) ہے، یہاں کام کرنے کی ذمہ داری دو حکومتوں کی ہوتی ہے۔ ایک ہماری حکومت ہے، دوسری مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے تو بہت کام کیا ہے، لیکن بی جے پی نے کوئی کام نہیں کیا، ہم نے تو اپنے کام گنائے ہیں، لیکن بی جے پی نے کوئی کام نہیں کیا۔ صرف دہلی والوں کو اور دہلی کی حکومت کو گالی دینے کے کا کام کیا ہے۔”
اروند کیجریوال نے مزید کہا، “بی جے پی نے اپنے سنکلپ پترمیں بڑی بڑی باتیں کیں۔ چارلاکھ جھگیاں ہیں اورپانچ سال میں صرف 4700 مکان بناتے ہیں۔ مطلب اس لحاظ سے 200 سال لگیں گے۔ وزیراعظم مودی وعدہ کرکے گئے تھے کہ پکّے مکان دوں گا، لیکن جھگیاں تڑوا دیں۔ ان کے لیڈرجھگی میں سونے جاتے ہیں اوراگلے دن جھگی تڑوا دیتے ہیں۔ بی جے پی والے 2030 میں یہ سبھی جھگیاں تڑوا دیں گے۔” انہوں نے یہ بھی کہا، “میں نے دہلی کے اندرپانچ سالوں میں 530 محلہ کلینک بنوائے وزیراعظم اگر5000 محلہ کلینک بنوا دیتے تودہلی میں ان کی واہ واہ ہوجاتی۔ دہلی کے اندرعام آدمی پارٹی اورکیجریوال کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔”
بھارت ایکسپریس۔