Bharat Express

RJD calls ‘Saugat-e-Modi ‘ kit a ‘fraud kit’: ’’بی جے پی کے لوگ رشوت دینے میں ماہر ہیں…‘‘، آر جے ڈی نے ’سوغاتِ مودی‘ کٹ کو ’فراڈ کٹ‘ قرار دیا

عید کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ملک بھر کے تمام ضرورت مند مسلمانوں کے گھر مودی کٹ پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ’سوغات مودی‘ کٹ غریب مسلمانوں کے لیے عید کا تحفہ ہے۔ بی جے پی یہ کٹ غریب مسلمانوں کو دے رہی ہے تاکہ وہ بھی عید اچھی طرح منا سکیں۔

آر جے ڈی لڈہر اور سابق وزیر ڈاکٹر چندر شیکھر

پٹنہ،:عید کے موقع پر بی جے پی غریب مسلم خاندانوں کے گھروں میں خوشیوں کی سوغات دینے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ اس کے ذریعے پارٹی 32 لاکھ اقلیتوں کے گھروں تک پہنچ کر انہیں مودی کٹ کے ذریعے عید کا تحفہ دے گی۔ آر جے ڈی کی طرف اسے فراڈ کٹ قرار دیا جا رہاہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور سابق وزیر ڈاکٹر چندر شیکھر نے عید کے موقع پر دی گئی’ دعوتِ مودی‘ کو فراڈ کٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ فراڈ کٹ ہوگا، وہ لوگ رشوت دینے میں ماہر ہیں۔‘‘

 32 لاکھ گھروں تک پہنچائی جائے گی کٹ

عید کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ملک بھر کے تمام ضرورت مند مسلمانوں کے گھر مودی کٹ پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ’سوغات مودی‘ کٹ غریب مسلمانوں کے لیے عید کا تحفہ ہے۔ بی جے پی یہ کٹ غریب مسلمانوں کو دے رہی ہے تاکہ وہ بھی عید اچھی طرح منا سکیں۔ اس میں ضروری اشیاء ہوں گی جن کے استعمال سے غریب مسلمان اپنی عید منا سکیں گے۔ یہ کٹ 32 لاکھ گھروں تک پہنچائی جائے گی۔ وہ مسلمان جو غریب ہیں، یتیم ہیں، بیوہ ہیں، جنہوں نے رمضان المبارک کا اہتمام کیا۔ ان کے گھروں میں بھی عید کی خوشیاں ہو نی چاہئے، اسی لیے بی جے پی نے انہیں مودی کٹ کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

’’90 فیصد لوگوں کی ہو رہی ہے حق تلفی‘‘

آر جے ڈی لیڈر اور سابق وزیر چندر شیکھر نے کہا کہ ریزرویشن کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ یہاں کے 90 فیصد لوگ دلت اور پسماندہ ہیں۔ ان کی حق تلفی ہزاروں سال سے ہو رہی ہے۔ آئین کے مطابق ریزرویشن، جن کی جتنی سنکھیا بھاری، ان کی اتنی حصہ داری ہونی چاہئے۔ جب ہماری حکومت بہار میں 17 ماہ کے لیے آئی تو ذات پات کی مردم شماری کی بنیاد پر ریزرویشن کا دائرہ بڑھا یا گیا۔ ہزاروں سال کے بعد ریزرویشن بڑھانے کا کام کیا گیا۔ لیکن ان لوگوں نے سازش کی اور اسے عدالت میں پھنسا دیا۔ این ڈی اے کے لوگوں نے سازش کی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ریزرویشن کو نویں شیڈول میں شامل کرکے نہیں بڑھاؤ گے تو کرسی خالی کرو۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read