Maulana Arshad Madani on UCC: یو سی سی پر مولانا ارشد مدنی نے اٹھائے سوال، کہا- ملک آئین سے چلے گا یا کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے سے؟
مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں کر سکتے جو شریعت کے خلاف ہو۔ مسلمان ہر چیز سے سمجھوتہ کر سکتا ہے، لیکن اپنے مذہب اور دین سے ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ یہ مسئلہ مسلمانوں کے وجود کا نہیں بلکہ ان کے آئینی اور مذہبی حقوق کا ہے۔
NDA’s ‘Mangal Milan’: این ڈی اے کا منگل ملن، پی ایم مودی، امت شاہ اور ارکان پارلیمنٹ نے ایک ساتھ لہرایا ترنگا، وندے ماترم کے نعروں سے گونجا ماحول
این ڈی اے کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان پارلیمنٹ پیدل مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی جانب روانہ ہوئے۔ اس مارچ کے ذریعے پارلیمنٹ میں مختلف مسائل پر بحث شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ خاص طور پر جھارکھنڈ میں طلبہ کے احتجاج اور مبینہ لاٹھی چارج کا معاملہ اٹھایا گیا۔مارچ کے دوران این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ نے اپوزیشن کے خلاف پوسٹرز بھی دکھائے۔
NDA is like Family: ’’این ڈی اے ایک خاندان کی طرح ہے‘‘ وزیراعظم مودی نے میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ کو صحت، پارلیمانی آداب اور عوامی خدمت کے بارے میں دی نصیحت
وزیر اعظم نے ارکان کو مشورہ دیا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران پیدا ہونے والے دباؤ کو ایوان سے باہر نہ لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خیالات غصے یا چیخ و پکار کے بجائے پرسکون انداز میں پیش کیے جانے چاہئیں اور حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے ارکان کے ساتھ بھی صحت مند تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔
Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی کی این ڈی اے کے نئے ارکان سےبریک فاسٹ پر ملاقات، کہا- پارلیمنٹ میں آپ کا کردار اہم ہے
وزیر اعظم کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ یہ ملاقات مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کی کوشش کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنا اور پارلیمنٹ کے کام کاج میں تمام ارکان کی فعال شراکت داری کو یقینی بنانا ہے۔
Bankipur Election Results: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے این ڈی اے کا ‘منگل ملن’، وزیراعظم مودی سمیت سرکردہ قیادت کی شرکت
بانکی پور نشست طویل عرصے تک بی جے پی اور خاص طور پر نتن نبین کے خاندان کا مضبوط سیاسی گڑھ سمجھی جاتی رہی ہے، اس لیے اس شکست کو پارٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
BJP-led NDA to hold Mangal Milan: این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا ہفتہ وار ’منگل ملن‘ اجلاس کل، وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سمیت اتحاد کے سینئر لیڈروں کی شرکت متوقع
ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 9:30 بجے پارلیمنٹ لائبریری عمارت کے اندر واقع جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں شروع ہوگا، جہاں اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ اہم پارلیمانی اور سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
راجیہ سبھا میں دو تہائی اکثریت کے قریب پہنچی مودی حکومت، 19 سیٹیں جیتنے کے بعد بدل گیا نمبر گیم!
ایوان بالا کے میں کل 245 سیٹیں ہیں اوردوتہائی اکثریت کا اعدادوشمار 163 ہے۔ اس طرح بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے صرف 13 سیٹیں ہی دور ہے۔ ان الیکشن سے پہلے این ڈی اے کے پاس 148 اراکین پارلیمنٹ تھے، لیکن نتیجہ آنے کے بعد اعدادوشمار میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
Modi Becomes India’s Longest-Serving Elected PM: وزیر اعظم مودی ملک کے طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیر اعظم بنے، جواہر لعل نہرو کا ٹوٹا ریکارڈ
وزیر اعظم مودی نے منتخب وزیر اعظم کی حیثیت سے چار ہزار تین سو ننانوے دن تک منصب پر رہنے کا ریکارڈ قائم کیا، جو اس سے قبل جواہر لعل نہرو کے نام تھا۔
JDU Membership Exceeds 1 Crore: نتیش کمار کی پارٹی نے بنایا ریکارڈ، جے ڈی یو کے اراکین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز
جے ڈی یو کی رکنیت مہم کا آغاز نتیش کمار کی قیادت میں کیا گیا تھا۔ اس مہم کا بنیادی مقصد بوتھ سطح تک تنظیم کو مضبوط بنانا اور نئے افراد کو پارٹی سے جوڑنا تھا۔ پارٹی کے مطابق اس مہم کو ریاست بھر میں توقعات سے بڑھ کر حمایت حاصل ہوئی اور کارکنوں نے گاؤں سے لے کر شہروں تک بھرپور سرگرمی کا مظاہرہ کیا۔
Assam New Government Formation: آسام میں نئی این ڈی اے حکومت 12 مئی کو لے گی حلف، وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں ایک لاکھ افراد کی شرکت متوقع
نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب 12 مئی کو گوہاٹی کے خاناپارا علاقے میں واقع ویٹرنری کالج میدان میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے، جبکہ این ڈی اے کے کئی سینئر لیڈر اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔





