Bharat Express

Election Commission of India

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یہ میلے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے ان سے کسی بھی طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

قومی خواتین کمیشن نے کہا کہ کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرسپریا شرینیت اور ایچ ایس اہیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کو کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی شہریوں کے فون پر ایسے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔کمیشن کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ پیغامات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ سے پہلے بھیجے گئے تھے۔

لوک سبھا الیکشن 2024: مہاراشٹر میں این سی پی میں دو تقسیم کے بعد اب این سی پی شرد چندر پوار کے دھڑے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس بی آئی کے چیئرمین کو 21 مارچ کی شام 5 بجے تک ایک حلف نامہ داخل کرنا ہوگا۔ جس میں یہ دکھایا جائے کہ بینک نے انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

اتوار (17 مارچ) کو اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی اختتامی تقریب میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندو مذہب میں ایک لفظ ’’شکتی‘‘ ہے اور ہم اس طاقت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن یہ یقینی بنانے میں مصروف ہے کہ ووٹنگ منصفانہ طریقے سے ہو۔ ساتھ ہی کسی بھی ریاست میں تشدد نہ ہونے پائے۔

سپریم کورٹ کے حکم پرالیکشن کمیشن نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ پرالیکٹورل بانڈ کی تفصیل اپلوڈ کردی۔ حالانکہ اس میں بانڈ نمبر نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک بھر میں 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔