اترپردیش میں پھر سیاسی سرگرمیاں ہونگی تیز
ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن لوک سبھا انتخابات 2024 کو لے کر ایکشن موڈ میں ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے وکست بھارت کے نام سے بھیجے جا رہے واٹس ایپ پیغامات مودی حکومت کے حصولیابیوں کو ہر ہاتھ تک واٹس ایپ کے ذریعے پہنچانے کی مہم شروع کی گئی تھی ،لیکن اب الیکشن کمیشن نے اس پیغام پر پابندی لگا دی ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی اگر لوگوں کو وکست بھارت سے متعلق پیغامات موصول ہورہے ہیں تو انہیں فوری طور پر روکا جائے۔ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے کی گئی کارروائی سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کو کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد بھی شہریوں کے فون پر ایسے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔کمیشن کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ پیغامات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ سے پہلے بھیجے گئے تھے۔ تاہم، ان میں سے کچھ پیغامات سسٹم اور نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے لوگوں تک تاخیر سے پہنچئے ۔ ساتھ ہی کمیشن نے وزارت سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے میں ایک رپورٹ بھیجے۔اور بتائے کہ کب سے اس کو بند کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
