Bharat Express

Gujarat Lok Sabha Election 2024: کانگریس نے کیوں نیلیش کنبھانی کو پارٹی سے نکالا؟ معطلی کی وجہ آئی سامنے

گجرات کانگریس میں گھمسان مچا ہوا ہے، سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رہے نیلیش کنبھانی کو پارٹی نے جمعہ کے روز 6 سال کے لئے معطل کردیا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ نیلیش نے بی جے پی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں پوری طرح سے لاپرواہی کی ہے۔

سورت اور اندور کے بعد کانگریس کو پُری میں بڑا جھٹکا لگا ہے اور امیدوار نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

Nilesh Kumbhani Suspended from Congress for Six Years: گجرات کانگریس سے بڑی خبرآئی ہے، یہاں پارٹی نے اپنے سورت لوک سبھا سیٹ سے امیدوار رہے نیلیش کنبھانی کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ان کی پرچہ نامزدگی منسوخ ہوگئی تھی اوراس سیٹ سے دیگرامیدواروں نے بھی اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی تھی، جس کے بعد اس سیٹ سے بی جے پی امیدوارمکیش دلال بلامقابلہ جیت گئے تھے۔

کانگریس نے بتائی معطلی کی وجہ

کانگریس نے نیلیش کنبھانی پرلوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے ملی بھگت کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کمیٹی کی ڈسپلن کمیٹی نے اس معاملے پر سبھی حقائق جمع کئے، جس کے بعد کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں نیلیش کو معاملے میں لاپرواہی برتنے کا قصوروار پایا گیا۔ کمیٹی نے کہا کہ 21 اپریل کو جب کنبھانی کی پرچہ نامزدگی منسوخ ہوئی تھی ، تب انہوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور اندرخانے بی جے پی کا ساتھ دیا۔

بی جے پی امیدوارکو بلامقابلہ جیتنے میں مدد کی

کانگریس کمیٹی کا دعویٰ کیا ہے کہ نیلیش نے بی جے پی کے ساتھ مل کر بی جے پی امیدوار کو بلامقابلہ جتانے میں پوری طرح سے مدد کی ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے اس سیٹ سے بلا مقابلہ منتخب ہونے پرنیلیش کے بھی بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیان تیز ہوگئی ہیں۔ وہ پورے حادثے کے بعد سے کانگریس کے رابطے میں بھی نہیں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اپنا فیصلہ لینے سے پہلے کمیٹی نے نیلیش کنبھانی کواپنا موقف رکھنے کا موقع دیا تھا۔ تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

کانگریس امیدوارسمیت 6 پرچے ہوئے منسوخ

کانگریس نے نیلیش کنبھانی کی معطلی کے ساتھ ہی بی جے پی پر جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جانکاری کے مطابق، سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی، کانگریس، بی ایس پی سمیت الگ الگ سیاسی پارٹیوں اورآزاد کل 15 امیدواروں نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ ان میں سے کانگریس امیدوارنیلیش کنبھانی سمیت 6 امیدواروں کی پرچہ نامزدگی منسوخ کردی گئی۔ باقی بچے سبھی امیدواروں نے اپنی پرچہ نامزدگی واپس لے لی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔