چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے۔ (تصویر: اے این آئی)
لوک سبھا الیکشن کے ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن نے آج پریس کانفرنس کیا۔ چیف الیکشن کمشنرراجیو کمارنے کہا، ’سوشل میڈیا میں ہمارے اوپرمیمس بنائے گئے ہیں، لاپتہ جینٹل مین ٹائپ بہت سے ٹیگس ہیں… ہم سبھی سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کریں گے، جوسات مرحلوں کے دوران ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر الیکشن کمشنروں کو لاپتہ جینٹل مین کہا گیا، لیکن ہم ہیمشہ سے یہاں تھے۔ کبھی غائب نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارہم نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے… 64.2 کروڑ لوگوں نے ووٹنگ کی، جس میں 31.2 کروڑ خواتین نے ووٹ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
الیکشن کمیشن نے الیکشن پروگرام میں خدمات دینے والوں کی تعریف کی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ہماری پورے الیکشن میں پوری کوشش رہی کہ کسی خاتون کے خلاف کچھ غلط بیانی نہ ہو۔ اایسا ہوا تو ہم نے سخت احکامات جاری کئے۔ اس بار جموں وکشمیر میں خوب ووٹ پڑے۔ وادی میں 51.05 فیصد ووٹنگ ہوئی… اب ہم جموں وکشمیر میں الیکشن کرائیں گے، جب سروے کرنے گئے تھے، تب پوچھا تھا آج جواب دے رہا ہوں۔
#WATCH | On Lok Sabha elections, CEC Rajiv Kumar says, “Due to the meticulous work of the election personnel we ensured fewer repolls – we saw 39 repolls in Lok Sabha polls 2024 as opposed to 540 in 2019 and 25 out of 39 repolls were in 2 States only.” pic.twitter.com/7cwDYuLWPR
— ANI (@ANI) June 3, 2024
’ہم نے سب کا ہیلی کاپٹر چیک کیا‘
چیف الیکشن کمشنر راجیوکمار نے کہا، ’ہم نے منی پاورپر شکنجہ کسا… پیسے اورشراب سمیت دیگر سامان تقسیم کرنے کا بڑا حادثہ سامنے نہیں آیا۔ انتظامیہ نے مضبوطی دکھائی… 4391 کروڑ کا ڈرگس پکڑا گیا… کوئی ایسا نہیں، جس کا ہیلی کاپٹر چیک نہ ہوا ہو… چاہے مرکزی وزیرہوں یا پھرکسی پارٹی کا صدر… انتخابی ضابطہ اخلاق کی 495 بڑی شکایتوں کوحل کیا گیا، جو کل شکایتوں کا 90 فیصد ہے۔
#WATCH | Delhi | Election Commission of India gives a standing ovation to all voters who took part in Lok Sabha elections 2024 pic.twitter.com/iwIfNd58LV
— ANI (@ANI) June 3, 2024
جے رام رمیش نے لگایا یہ بڑا الزام
اس سے پہلے اتوارکوالیکشن کمیشن نے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش سے ان کے سوشل میڈیا ہینڈل پرایک پوسٹ کے ذریعہ سے ان کی عوامی بیان کے لئے حقائق پر مبنی معلومات اورتفصیلات مانگی تھیں، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مرکزی وزیرامت شاہ نے کچھ ہی دن پہلے 150 ضلع مجسٹریٹ کو فون کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آگے کی کارروائی کے لئے جے رام رمیش سے جواب مانگا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے لئے سات مرحلوں کے میراتھن عمل کے لئے 19 اپریل سے شروع ہوئی ووٹنگ یکم جون (ہفتہ) کو ختم ہوگئی۔
#WATCH | On Congress leader Jairam Ramesh’s allegations that Union HM called DMs/ROs (Returning Officers), CEC Rajiv Kumar says, “…Can someone influence them (DMs/ROs) all? Tell us who did this. We will punish the person who did it…It is not right that you spread a rumour and… pic.twitter.com/iejNzcZQ2G
— ANI (@ANI) June 3, 2024
الیکشن کمیشن نے بنائی تاریخ
لوک سبھا الیکشن سات مرحلوں میں منعقد کئے گئے تھے، جو 19 اپریل سے شروع ہوئے تھے اوریکم جون کو ختم ہوئے۔ شاید ایسا پہلی بار ہو رہا ہے جب الیکشن کمیشن ووٹنگ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے لئے 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے، الیکشن کمیشن آج دوپہر 12:30 بجے دہلی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے والا ہے۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں یہ شاید پہلی بار ہوگا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے ختم ہونے پر ایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔