بہاراسمبلی الیکشن کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کیا جاسکتا ہے۔
بہاراسمبلی الیکشن 2025 کا اعلان آئندہ ماہ (اکتوبر) میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ اکتوبرکے دوسرے ہفتے میں تاریخوں کا اعلان ہوسکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نومبر میں دویا تین مرحلوں میں بہارمیں ووٹنگ ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، 15 سے 20 نومبر کے درمیان ووٹوں کی گنتی ممکن ہے۔ واضح رہے کہ ووٹرلسٹ رویژن (ایس آئی آر) کے بعد ووٹرلسٹ ڈرافٹ جاری کی جاچکی ہے۔ ووٹرلسٹ اس ماہ کے آخرمیں شائع کی جانی ہے۔ اس کے بعد بہارمیں انتخابات کا اعلان ہونا یقینی ہے۔
22 نومبرکے پہلے پوری کرلیا جائے گا عمل
بہاراسمبلی الیکشن سے متعلق جو خبر نکل کرآرہی ہے، اس کے مطابق، پورا انتخابی عمل 22 نومبر کی مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے ہی پوری کرلی جائے گی۔ درگا پوجا اوردشہرہ کے بعد الیکشن کا اعلان ہوگا جبکہ ووٹنگ کی تاریخ چھٹھ پوجا کے بعد رکھی جائیں گی۔
انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں سیاسی پارٹیاں
بہاراسمبلی الیکشن کا باضابطہ طورپراعلان ہونا باقی ہے، لیکن دوسری طرف سیاسی پارٹیاں کچھ مہینے پہلے سے ہی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ ایک طرف این ڈی اے کی طرف سے سمیلن کیا جا رہا ہے تودوسری طرف انڈیا الائنس کے لیڈران نے بہارمیں ووٹرادھیکاریاترا نکال کرلوگوں کواپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ابھی گزشتہ بدھ کوہی دہلی میں مرکزی وزیرداخلہ نے بہاربی جے پی کے لیڈران کے ساتھ آگے کی حکمت عملی سے متعلق میٹنگ کی تھی۔
امت شاہ کے گھرپر سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ طے!
بہاراسمبلی الیکشن میں کامیابی کے لئے این ڈی اے پوری طرح سے تیاریوں میں مصروف ہے۔ دہلی میں وزیرداخلہ امت شاہ کی صدارت میں کل شام بی جے پی کی تین گھنٹے تک بڑی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں بہارکے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اوروجے سنہا، پارٹی کے ریاستی انچارج ونود تاؤڑے سمیت کئی بڑے لیڈران موجود رہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیٹ شیئرنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارسیٹ شیئرنگ سے متعلق معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے کیونکہ گزشتہ باربی جے پی اورجے ڈی یوکے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوئی تھی، لیکن اس بارچراغ پاسوان بھی ساتھ ہیں۔ جیتن رام مانجھی اوراپیندر کشواہا بھی سیٹوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس لئے سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملہ آسانی سے حل نہیں ہو پا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


