اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ میں بی جے پی حکومت پر بڑا حملہ بولا۔
نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور اترپردیش واقع قنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے۔ یوم آئین (سنودھان دیوس) کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر لوک سبھا میں یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے قتل کا ذکر کیا۔
یوپی کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ کس نے نہیں دیکھا کہ ٹی وی پر چلتے ہوئے لوگوں کی جان لے لی گئی۔ لائیو دیکھا ہے سب نے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے وقت میں اگرکسی کو انصاف چاہئے تو تحصیل سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ تک لوگ خود کشی کررہے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ عتیق احمد کا پولیس حراست کے دوران 15 اپریل 2023 کو قتل کردیا گیا تھا۔ اسی قتل سانحہ میں عتیق احمد کے بھائی اشرف کوبھی گولی ماردی گئی تھی۔ موقع پر ہی دونوں لیڈران کی موت ہوگئی تھی۔ اس قتل سانحہ کوانجام دینے والے سبھی ملزم فی الحال جیل میں بند ہیں اوران پرالزام کئے جا رہے ہیں۔
#WATCH | In Lok Sabha, SP MP Akhilesh Yadav says, “After 2014, the speed with which disparities have increased is unimaginable. Of the 140 crore people in the country, 82 crore are surviving on government ration. Those who tell the country that we are becoming the world’s… pic.twitter.com/rX4lxJnaUP
— ANI (@ANI) December 13, 2024
کسٹوڈین ڈیتھ میں یوپی سب سے آگے: اکھلیش یادو
انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ کسٹوڈین ڈیتھ میں سب سے آگے جا رہا ہے۔ خواتین کے استحصال میں سب سے آگے جا رہا ہے۔ یہ حکومت کے اعدادوشمار بتا رہے ہیں۔ سائبر جرائم میں سب سے آگے یوپی نظرآرہا ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت میں پہلے انجن ٹکراتے تھے، اب ڈبّے (کوچ) بھی ٹکراتے ہیں۔
#WATCH | In Lok Sabha, SP MP Akhilesh Yadav says, “…Minister said – have a caste census if you want…Whenever we will get a chance, we will conduct a Caste Census…Caste Census will never create differences in castes. Caste Census will bridge the gap between castes and people… pic.twitter.com/VK7lkj9Dy9
— ANI (@ANI) December 13, 2024
اس کے علاوہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریزرویشن نہ دینا پڑے، اس لئے سرکاری نوکریاں نہیں ہیں۔ جان بوجھ کر پیپرلیک کرایا جاتا ہے، تاکہ امتحانات منسوخ کئے جاسکیں۔ عوام نے 400 کے نعرے کو گرا دیا اور آئین بدلنے کے خواب کو توڑنے کا کام کیا۔ بہت سارے ساتھی اِدھر کے ہی اُدھرہیں۔ اگراُدھر والے آگئے تو اسی دن اقتدار سے یہ باہر ہوجائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔