Bharat Express

Delhi Assembly Elections 2025: اوکھلا سے اریبہ خان کو ملا ٹکٹ،دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری

دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں اوکھلا سے آصف محمد خان کی بیٹی اریبہ خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

Delhi Assembly Elections 2025: دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔اس فہرست میں اوکھلا سے اریبہ خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس میں 16 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس نے منڈکا سیٹ سے دھرم پال لاکڑا اور کراڈی سیٹ سے راجیش گپتا کو ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے پالم اسمبلی سیٹ سے مانگے رام کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

منڈکا سیٹ سے امیدوار دھرم پال لکڑا آج عام آدمی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ ہاتھ ملانے کے چند گھنٹے بعد ہی پارٹی نے انہیں اپنا امیدوار بنا لیا ہے۔ لکڑا کے ساتھ کونسلر راجیش گپتا کراڈی بھی کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ کراڈی وارڈ نمبر 39 سے کونسلر ہیں۔ دونوں لیڈروں نے دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو اور انچارج قاضی نظام الدین کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت لی۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Assembly Elections 2025: اروند کیجریوال پر کھل کر حملہ کرے گی کانگریس! ذرائع کا دعویٰ،راہل گاندھی نے جاری کیا حکم

دہلی میں اب سہ رخی ہو چکا ہے مقابلہ

واضح رہے کہ اس بار دہلی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ سہ رخی ہو گیا ہے کیونکہ کانگریس اس بار اپنی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے۔ دوسری جانب بی جے پی بھی پوری طاقت کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہی ہے۔اس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اس بار عام آدمی پارٹی کے لئے الیکشن میں فتح حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

راہل گاندھی اور اروند کیجریوال کے سیاسی الزامات

کانگریس اور عام آدمی پارٹی تقریباً 7 ماہ سے انڈیا اتحاد کے تحت ایک ساتھ لوک سبھا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ لیکن یہ دونوں پارٹیاں  ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران الگ ہوگئیں۔ کل یعنی پیر (13 جنوری 2025) کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے براہ راست اروند کیجریوال کو نشانہ بنایا۔

دہلی کے سیلم پور علاقے میں خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، کیجریوال جی آئے اور کہا کہ وہ دہلی کو صاف کریں گے، بدعنوانی کو ختم کریں گے، اسے پیرس بنائیں گے۔ اب صورتحال ایسی ہے کہ خوفناک آلودگی ہے۔ لوگ بیمار رہتے ہیں۔ لوگ باہر نکلنے کے قابل نہیں ہیں۔ جس طرح مودی جی جھوٹے وعدے اور پروپیگنڈہ کرتے ہیں اسی طرح کیجریوال بھی جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read