Congress Leader Asif Mohammad Khan on Asaduddin Owaisi: کانگریس لیڈر آصف محمد خان نے اسدالدین اویسی اور کیجریوال کو چیلنج کیا، اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان سے متعلق بھی کیا بڑا دعویٰ
سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے سوال کیا کہ صرف مسلم اکثریتی علاقوں سے ہی اسدالدین اویسی کی پارٹی کے امیدوارکیوں میدان میں اتارے جا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جہاں سیکولرپارٹیوں کو نقصان ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، وہاں پر ہی مجلس کا امیدوار میدان میں ہوتا ہے۔
اروندر سنگھ لولی سے ملنے پہنچے کانگریس کے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان سے بدسلوکی، حامیوں نے سوسائٹی سے نکالا
دہلی میں اوکھلا کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کے ساتھ بدسلوکی اور دھکا مکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان کے ساتھ یہ حادثہ تب پیش آیا، جب وہ کانگریس لیڈراروندر سنگھ لولی سے ملنے کے لئے ان کے گھر پہنچے تھے۔