Bharat Express

Biden sheds crocodile tears: فلسطینیوں کے قتل عام پر جوبائیڈن نے الوداعی خطاب میں بہائے مگرمچھ کے آنسو،اسرائیل کا بھی کیا دفاع

جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے حوالے سے امریکی صدر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہم حماس کی جانب سے پکڑے گئے قیدیوں کے حوالے سے ڈیل کے قریب ہیں، جس کے بعد غزہ انکلیو میں جاری لڑائی رُک جائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے الوداعی خطاب میں  ایک طرف جہاں امریکہ کی خارجہ پالیسی کا دفاع کیا گیا ہے وہیں بائیڈن نے معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر مگرمچھ کا آنسو بھی بہا یا ہے۔اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روس اور ایران امریکہ کی براہ راست مداخلت کے بغیر کمزور ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں بطور صدر داخل ہونے سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں آخری خطاب کیا جس میں انہوں نے اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے بات کی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی تقریر کے 3 بنیادی نکات تھے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال کے مقابلے میں امریکہ کے دشمن کمزور ہوئے ہیں۔

جوبائیڈن نے اسرائیل کے حوالے سے تنقید کے باوجود اسرائیل کا دفاع کیا اور یوکرین میں روس کے خلاف امریکی امداد پر بھی بات کی۔امریکی صدر نے کہا کہ 4 سال پہلے جب حکومت سنبھالی تھی اِس کے مقابلے میں آج امریکہ کے دشمن کمزور ہوئے ہیں۔جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے حوالے سے امریکی صدر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہم حماس کی جانب سے پکڑے گئے قیدیوں کے حوالے سے ڈیل کے قریب ہیں، جس کے بعد غزہ انکلیو میں جاری لڑائی رُک جائے گی، جس کے بعد وہاں امداد کے سلسلے میں اضافہ کیا جاسکے گا۔

جوبائیڈن نے غزہ میں مارے گئے فلسطینیوں کے حوالے سے کہا کہ بہت سے بے گناہ مارے گئے ہیں، بہت سی کمیونٹیز تباہ ہوگئی ہیں، فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حق ہے۔علاوہ ازیں اسرائیل کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل امن اور سلامتی کا مستحق ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ غزہ پٹی پر کل سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 45 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، پیر کو غزہ میں صلاح الدین اسکول پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمالی غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے دوران 100 دنوں میں بمباری سے تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read