ابو عاصم اعظمی پر آدتیہ ٹھاکرے نے پلٹ وار کیا ہے۔
نئی دہلی: مہاراشٹر میں بڑی ہارجیت کے بعد مہا وکاس اگھاڑی اورسماجوادی پارٹی میں تکرارجاری ہے اورسماجوادی پارٹی نے مہا وکاس اگھاڑی سے باہرہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اسی درمیان شیوسینا ادھوگروپ کے لیڈرآدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہاراشٹرمیں بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔
شیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈراور ایم ایل سی ملند نارویکرنے بابری مسجد منہدم کئے جانے سے متعلق سوشل میڈیا سائٹ (ایکس) پرایک پوسٹ کیا اوراشتہار جاری کرکے بابری مسجد منہدم کئے جانے پرلوگوں کومبارکباد دی۔ اسی کے بعد سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مہا وکاس اگھاڑی سے باہرنکلنے کا اعلان کردیا۔
آدتیہ ٹھاکرے نے کیا لگایا الزام؟
سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ ریاست میں سماجوادی پارٹی کے لیڈربی جے پی کی بی ٹیم کے طورپرکام کررہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادواپنی لڑائی لڑرہے ہیں، لیکن یہاں کے ان کے کچھ لیڈربی جے پی کی مدد کرتے ہیں، ان کی بی ٹیم کے طورپرکام کرتے ہیں اوران الیکشن میں ہم اسے دیکھتے ہیں، میں اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔
#WATCH | Mumbai: On reports of SP quitting MVA in Maharashtra, Shiv Sena (UBT) leader Aaditya Thackeray says, “I would not like to comment much on them. Akhilesh Yadav is fighting his fight but the SP here (Maharashtra unit of SP) sometimes behaves like the B team of BJP…Our… pic.twitter.com/OCFBWVnLHI
— ANI (@ANI) December 8, 2024
شیوسینا لیڈرملند نارویکرکے بابری مسجد انہدام سے متعلق جس ٹوئٹ سے دونوں پارٹیوں میں تنازعہ ہوا، اس ٹوئٹ کے بارے میں آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ کل کا جوٹوئٹ تھا وہ ہم پہلے بھی کرتے آئے ہیں۔ ہمارا جو ہندتوا ہے، وہ واضح ہے، ہم نے کبھی ہندتوا نہیں چھوڑا۔ ہم ہندتوا کے ساتھ ہیں۔ ہمارا ہندتوا دل میں رام اور ہاتھ کوکام دینے والا ہندتوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے کہا تھا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، لیکن ہم اصل میں سب کا ساتھ، سب کا وکاس کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔