Bharat Express DD Free Dish

Abu Asim Azmi

سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے نے دودھ کی قیمت بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کے منہ سے دودھ کا پیالہ چھینا جا رہا ہے۔ سی این جی کی قیمت بڑھ رہی ہے اور تمام اشیا مہنگی ہو رہی ہیں، لیکن لوگوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا۔

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا، "جو سڑک پر کرتے ہیں، ان مذہب کے لوگوں کو ہم ٹھنڈا پانی پلاتے ہیں۔ ان کا استقبال بھی کرتے ہیں، لیکن ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے، جان بوجھ کرمسلمانوں کو ہدف کرکے، اکثریتی طبقہ کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کریں گے تو ہمارا ووٹ بینک بڑھے گا۔ یہ ہو رہا ہے اورکچھ نہیں ہے۔"

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ابو فرحان اعظمی کو ممبئی اور مہاراشٹر صوبہ کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری تنظیم کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ آئین اور قوانین میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، لیکن مذہب بھی ایک طرح کا آئین ہے، جس میں مداخلت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون میں کئی جگہوں پر قبائلی طبقات کو باہر رکھا گیا ہے، اس لیے وہ اس قانون کو پسند نہیں کریں گے۔

ابو عاصم اعظمی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا ماحول پیدا ہو چکا ہے کہ کسی بھی وقت کسی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”داڑھی، کرتا اور ٹوپی پہن کر نکلنے والے شخص کو کب کون مار دے، کچھ کہا نہیں جا سکتا“۔ ان کے مطابق یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ریاست میں امن و امان کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ سب کی اپنی اپنی آستھا ہے۔ اگر میں کھڑے ہو کر قرآن شریف کی کوئی سورہ پڑھوں اور کسی ایسے بھائی سے، جو مسلمان نہ ہو، اسے پڑھنے کے لیے کہوں تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ غلط ہوگا۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ایکٹ میں واضح طور پر یہ تصور کیا گیا ہے کہ قیادت اور ضروری انتظامی کنٹرول کمیٹی کے اراکین میں سے منتخب مسلم نمائندوں کے پاس ہونا چاہیے، جو اسلامی مذہبی ذمہ داریوں اور برادری کی مخصوص ضروریات سے واقف ہوں۔

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہم کانگریس کے ساتھ نہیں لڑیں گے۔ بی ایم سی کا الیکشن سماجوادی پارٹی اپنے دم پرلڑے گی۔

اعظمی نے لکھا کہ دھرم آباد، جو دیگلور تعلقہ میں واقع ہے،  وہاں بجرنگ دل کے کچھ لوگ ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہے ہیں اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو دھمکانے کا کام کر رہے ہیں۔ آئندہ عیدالاضحیٰ (بقرہ عید) کے موقع پر مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے، کیونکہ یہ لوگ قربانی کی مخالفت کر رہے ہیں اور اسے روکنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

مہاراشٹرسماجوادی پارٹی کے صدر نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے لاؤڈ اسپیکر تنازعہ پرتشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے بی جے پی پر نفرت کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم سبھی مذاہب کے لئے ہے۔